Admissions Open at Dr. Kalam Girls College, Sira عبدالکلام گرلس کالج سرا میں مفت داخلے جاری
byAdministrator-0
عبدالکلام گرلس کالج سرا میں دسویں پاس طالبات کے داخلے جاری
ٹمکور، 15 مئی (حقیقت ٹائمز)
اقلیتی محکمہ کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق بھونہلی سرا میں قائم ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام گرلس کالج میں نئے تعلیمی سال کے داخلے جاری ہیں۔یہاں PCMB (سائنس) اور HEBA (کامرس) کے مضامین میں داخلے کے لیے Seva Sindhu آن لائن پورٹل کے ذریعہ درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔ ادارہ کی جانب سے SSLC پاس طلبہ و طالبات کو مفت داخلے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ضلع محکمہ اقلیتی بہبود نے والدین اور سرپرستوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بروقت داخلہ دلائیں۔مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔
فون: 9113274317، 9663302591، 8880005415
TAUZ UL IMAM MD NABI
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment