Urs Celebrations at Astana Abbas Ali Gulshan on May 12–13 آستانہ عباس علی گلشن میں 12 و 13 مئی کو عرس کی تقریبات
byAdministrator-0
ٹمکور میں عرسِ عباس اور علمِ غوث پاک
ٹمکور ۔6 مئی (حقیقت ٹائمز)
آستانۂ عباس علی گلشن قادریہ،تما راجناہلی،وسنت نرساپور انڈسٹریل ایریا،نیلہالا پوسٹ،سرا روڈ ٹمکور میں 12 اور 13 مئی کو چوتھا عرسِ حضرت پیر سید محمد عباس علی شاہ قادری اور 30 واں علمِ غوثِ پاک عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔12 مئی بروز پیر صندل شریف نیلیہال سے جلوس کی صورت میں روانہ ہو کر آستانہ پہنچے گا، جہاں بعد نماز عشاء چادر گل اور محفلِ قوالی منعقد ہو گی، جس میں محمد علی تبریز و پارٹی شرکت کریں گے۔13 مئی کو چراغاں اور روحانی مجالس ہوں گی، سجادگان دیگر مشائخین و خلفاء شرکت کریں گے۔عاشقانِ اولیاء سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔مزید تفصیلات کیلئے رابطہ کریں۔
سید محمد محبوب علی شاہ قادری:9740859034
سید محمد غوث علی شاہ قادری: 9741258949
9845565373: مخدوم علی شاہ قادری
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment