Action against encroachmentغیر قانونی قبضے کے خلاف بڑی کارروائی

غیر قانونی قبضے کے خلاف بڑی کارروائی

 کروڑوں کی زمین سرکاری تحویل میں





بنگلور ۔(حقیقت ٹائمز)

بنگلورو میں غیر قانونی قبضے کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑی کارروائی انجام دی گئی، جس کے تحت 18.85 کروڑ روپے مالیت کی 8 ایکڑ 0.27 گنٹا سرکاری زمین کو واگزار کرایا گیا۔ اس کارروائی کی قیادت ڈپٹی کمشنر جے جگدیش نے کی، جس میں مختلف تعلقہ جات کے تحصیلداروں نے حصہ لیا۔ کئی مقامات پر سرکاری زمینات، جن میں گوماﻻ، گنڈوتوپو، قبرستان، تالاب، سرکاری مفت کاول اور دیگر اہم مقامات شامل ہیں، کو غیر قانونی قبضے سے آزاد کرایا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بنگلورو جنوبی، آنیکل، یلہنکا، بنگلورو شمالی اور مشرقی تعلقہ جات میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کینگری، سرجاپور، ہیسراگٹہ، داسن پور اور ورَتور سمیت مختلف دیہاتوں میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا اور زمینات کو دوبارہ سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق، غیر قانونی قبضے کی اس مہم میں قیمتی سرکاری زمینات کو بچانے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ مستقبل میں ایسے تجاوزات کو روکا جا سکے۔ اس کارروائی کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جگدیش کے نائک اور دیگر تحصیلدار بھی موجود تھے۔

Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments