Media kits distribution


Media kits distribution 

 صحافیوں میں میڈیا کِٹ تقسیم

بنگلور (حقیقت ٹائمز)، 26 مارچ

سال 2024-25 کی درج فہرست ذاتوں کے خصوصی منصوبے اور قبائلی ذیلی منصوبے کے تحت محکمہ اطلاعات و  رابطہ عامہ  کی جانب سے تسلیم شدہ درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے صحافیوں میں میڈیا کِٹ تقسیم کیے گئے۔

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اپنی سرکاری رہائش گاہ کاویری میں علامتی طور پر  میڈیا کِٹس تقسیم کئے۔ اس اسکیم کے تحت ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 168 درج فہرست ذاتوں اور 32 درج فہرست قبائل کے صحافیوں سمیت کل 200 صحافیوں کو میڈیا کِٹ فراہم کیے جا رہے ہیں، جن میں لیپ ٹاپ اور کیمرا شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیر جنگلات ایشور کھنڈرے، رکن اسمبلی اور کرناٹک ریاستی ماحولیاتی آلودگی کنٹرول بورڈ کے صدر ایم. نریندر سوامی، وزیر اعلیٰ کے میڈیا مشیر کے. وی. پربھاکر،محکمہ اطلاعات و  رابطہ عامہ کی  سیکریٹری بی. بی. کاویری، کمشنر ہیمنت ایم. نمبالکر سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔


Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments