30 Muslims Clear UPSC 2024 یو پی ایس سی میں30 مسلمان کامیاب

 یو پی ایس سی سول سروسز نتائج میں 30 مسلم امیدواروں کی کامیابی 

نئی دہلی  22 اپریل (حقیقت ٹائمز)

یو پی ایس سی سول سروسز 2024 کے نتائج کا اعلان آج کو کیا گیا، جس کے مطابق 1,009 کامیاب امیدواروں میں 30 مسلم امیدوار شامل ہیں جنہوں نے اعلیٰ رینک حاصل کئے ہیں۔تاہم، کوئی بھی مسلم امیدوار ٹاپ 25 کی فہرست میں شامل نہیں ہو سکا۔ صرف ارم چوہدری اور فرخندہ قریشی نے میرٹ لسٹ کے ٹاپ 100 میں جگہ بنائی ہے۔آواز دی وائس کی رپورٹ کے مطابق اس سال کل 97 مسلم امیدواروں نے یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2024 میں کامیابی حاصل کی تھی اور انہیں 7 جنوری سے 17 اپریل 2025 تک ہونے والے شخصیت ٹیسٹ (انٹرویوز) کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔جن میں سے 30 نے اپنا مقام بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

یو پی ایس سی سی ایس ای 2024 – چند مسلم ٹاپرز کی فہرست اس طرح ہے‌

1. ارم چوہدری – 40

2. فرخندہ قریشی – 67

3. محمد منیب بھٹ – 131

4. ادیبہ انعام اشفاق احمد – 142

5. وسیم الرحمٰن – 281

6. محمد نایاب انجم – 292

7. محمد حارث میر – 314

8. محمد شوکت عظیم – 345

9. الیفہ خان – 417

10. نادیہ عبدالرشید – 429

11. نجمہ اے سلام – 442

12. شکیل احمد – 506

13. شاہ محمد عمران محمد عرفان – 553

14. محمد آفتاب عالم – 560

15. محسینہ بانو – 585

16. ابو صا لحہ شریف-588

17.سید محمد عارف موئن – 594

18. غلام حیدر – 633

19. حسن خان – 643

20. غنچی غزالہ محمد حنیف – 660

21. محمد صلاح ٹی اے – 711

22. صدف ملک – 742

23. یاسر احمد بھٹی – 768

24. جاوید میو – 815

25. نذیر احمد بجران – 847

26. ارشد عزیز قریشی – 993

27 - اقبال احمد – 998 

28 - عادل شکور -822 

29 - ریاض واٹسن اے -791 

30- نسرین پی فسیم -703

مزید تفصیلات کا انتطار ہے

یو پی ایس سی سول سروسز امتحان 2024 کے نتائج کے مطابق، شکتی دوبے نے ٹاپ رینک حاصل کی، جبکہ ہارشیتا گوئل دوسرے اور ڈانگرے آرچیت پراگ نے تیسرے نمبر پر جگہ بنائی۔یو پی ایس سی سی ایس ای 2024 کے نتائج کی بنیاد پر، 1,009 منتخب امیدواروں میں 335 جنرل کیٹیگری سے، 109 اقتصادی طور پر کمزور طبقہ (EWS) سے، 318 دیگر پسماندہ طبقات (OBC) سے، 160 ایس سی اور 87 ایس ٹی سے ہیں۔ ان میں 45 امیدوار ایسے ہیں جنہیں معذوری کی بنیاد پر مخصوص کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔

یو پی ایس سی 2024 سول سروسز کے ٹاپ 25 امیدواروں میں1. شاکتی دوبے2. ہارشیتا گوئل،3. ڈانگرے آرچیت پارگ،4. شاہ مارگی چراغ5. آکاش گرگ،6. کمیل پونیا،7. آیوشی بنسل،8. راج کرشنا جھا9. عدت وکرم اگروال،10. مایانک ترپتھی11. آشی شرما،12. ہیمنت،13. ابھیشیک وشسٹھا14. بنّا وینکٹیش،15. مادھاو اگروال،16. ترویڈیا سنسکرت،17. سومیا مشرا18. وبھور بھاردواج،19. ٹرلوک سنگھ،20. دیویا گپتا،21. ریا سینئی22. بی شیواچندرر،23. آر رنگامنجو،24. جی جی اے ایس۔

مسلم امیدواروں کی شرکت

یو پی ایس سی کے نتائج میں مسلم امیدواروں کی تعداد میں استحکام دکھایا گیا ہے، جو گزشتہ سالوں کی نسبت کم و بیش یکساں رہا۔ 2024 میں 97 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مسلم کمیونٹی میں سول سروسز کی جانب دلچسپی اور آگاہی میں اضافہ ہو رہا ہے۔پچھلے سالوں میں مسلم امیدواروں کی کامیابی کا جائزہ لیا جائے تو 2023 میں 51 مسلم امیدوار منتخب،2022 میں30 مسلم امیدوار منتخب،2021 میں21 مسلم امیدوار منتخب,2020میں 31 مسلم امیدوار منتخب جبکہ تک ہر سال 30 سے 52 مسلم امیدوار منتخب ہوئے۔یو پی ایس سی میں مسلمانوں کی نمائندگی کا تسلسل قابل ذکر ہے، اور یہ مسلم کمیونٹی کے لیے ایک مثبت قدم ہے جو سول سروسز میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔

Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

2/Post a Comment/Comments

  1. Mashallah. May the tribe grow and set example for the Muslim youth to follow suit

    ReplyDelete
  2. Dr Munnavvar Sultana25 April 2025 at 04:25

    Mashallah. May the tribe grow and set an ideal example for the Muslim youth to follow suit.

    ReplyDelete

Post a Comment