Ambedkar’s Statue Unveiled in Tumkur, Helicopter Model Also Inaugurated ٹمکور میں امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی

 ٹمکور میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی، "ہیلی کاپٹر ماڈل" کا بھی افتتاح

ٹمکور، 14 اپریل (حقیقت ٹائمز)

ضلع انتظامیہ، ٹمکور میونسپل کارپوریشن اور محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے ٹمکور شہر کے ٹاؤن ہال کے روبرو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے 12 فٹ اونچے کانسی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی۔ ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں نصب ’لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر ماڈل‘ کا بھی باضابطہ افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ اور ڈاکٹر بابو جگجیون رام کی تصویر پر پھولوں کی چادر چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی پر مبنی فوٹو گیلری کی بھی نمائش کا آغاز کیا گیا۔ٹمکور شہر میں طویل عرصے سے امبیڈکر کے مجسمہ کی تنصیب کی کوششیں جاری تھیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ ممکن نہ ہو سکا تھا۔ اب، مقامی عوام، نمائندوں اور تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششوں سے برسوں پرانا خواب حقیقت میں بدل گیا۔ اس کامیابی پر ضلع کے تمام افراد کو مبارکباد پیش کی گئی۔اس موقع پر وزیر داخلہ و ضلع نگران کار ڈاکٹر جی پرمیشور اور دیگر مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے ہر بھارتی شہری کے لیے مساوات، بھائی چارہ اور سماجی انصاف کے اصولوں پر مبنی آئین پیش کیا۔ آج بھارت کا ایک مضبوط جمہوری ملک کے طور پر ابھرنا انہی آئینی نظریات کی مرہونِ منت ہے۔اس تقریب میں مرکزی وزیر وی سومنا، ریاستی سماجی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا، وزیرِ امدادِ باہمی کے این راجنا، شہری ترقیات کے وزیر بیرتی سریش، دہلی میں ریاستی حکومت کے خصوصی نمائندے ٹی بی جے چندرا، ارکانِ اسمبلی جی بی جیوَتی گنیش، بی سریش گوڈا، ڈاکٹر ایچ ڈی رنگناتھ، ایچ وی وینکٹیش، سابق ایم ایل سی ایم سی وینوگوپال، ضلع کانگریس صدر چندرشیکھر گوڈا، اور دیگر مقامی اداروں کے عہدیداران و افسران شریک ہوئے۔



Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments