Civic Workers to Be Regularised: CM بلدی ملازمین مستقل ہوں گے: وزیر اعلیٰ
byAdministrator-0
یوم مزدور سے بلدی ملازمین کی خدمات مستقل کرنے سدارامیا کا اعلان
(بنگلورو، 7 اپریل (حقیقت ٹائمز
ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج یومِ مزدور کے دن سے بلدی ملازمین کی خدمات مستقل کرنے کا اہم اعلان کیا ہے۔ وہ بنگلورو پیالیس گراؤنڈ میں منعقدہ بلدی ملازمین کی تنظیم کے 25 ویں سالانہ اجلاس اور بیداری پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "بلدی ملازمین جو دن رات شہر کی صفائی اور نظم و نسق میں لگے رہتے ہیں، وہ واقعی 'کایک ہی کائلاس' کے اصول پر عمل پیرا ہیں۔ حکومت ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے مطالبات کو پورا کرنا اپنا فریضہ سمجھتی ہے۔"انہوں نے کہا کہ حکومت کے چیف سیکریٹری سے لے کر صفائی کرنے والے بلدی ملازمین تک، تمام خدمات مقدس ہیں اور ان میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے۔ "بلدی ملازمین کو عزت و وقار ملنا چاہیے، اسی لیے ان کی خدمات کو مستقل کیا جائے گا ،" وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ صرف صفائی ملازمین ہی نہیں بلکہ بلدیہ کے تحت کام کرنے والے گاڑی چلانے والے کارکنوں کو بھی کنٹریکٹ سسٹم سے نکال کر مستقل کیا جائے گا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ بلدی ملازمین کے بچے تعلیم یافتہ بنیں، کیونکہ تعلیم ہی خود داری کی بنیاد ہے۔ "ہر بچہ باصلاحیت ہے، ضرورت صرف مواقع کی ہے،وزیر اعلیٰ نے بلدی ملازمین کے لیے نقدی سے پاک صحت کارڈ فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا اور کہا کہ ان کے شناختی مسائل کو بھی ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے سابق میئر نارائن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلدی ملازمین کے مسائل کو حکومت کے سامنے موثر انداز میں رکھا، جن میں سے کئی مسائل کو موجودہ حکومت نے حل کیا ہے۔سدارامیا نے بتایا کہ حکومت نے بلدی ملازمین کے کنٹریکٹ نظام کو ختم کر کے براہ راست بلدیہ سے تنخواہیں دینے کا انتظام کیا ہے۔ نیز، میسور میں 524 مکانات کی اسکیم کے تحت ہر ملازم کو 6.5 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی دی جا رہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے بلدی ملازمین کی تنخواہیں 7 ہزار سے بڑھا کر 17 ہزار روپے تک کر دی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ بلدی ملازمین کے بچے بھی اس شعبہ میں نہ آئیں بلکہ بہتر مواقع حاصل کریں، اور بلدی ملازمین کا طبقہ معاشرے کی مرکزی دھارے میں شامل ہو۔انہوں نے بتایا کہ ہر سال 1000 بلدی ملازمین کو بیرون ملک دورے پر بھیجا جا رہا ہے تاکہ عالمی شعور بیدار ہو۔اس موقع پر نائب وزیر اعلی ڈی کے شیو کمار اور دیگر بھی موجود تھے۔
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment