CM Announces ₹10 Lakh Relief for Victims' Families in Terror Attack دہشت گرد حملے میں ہلاک افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے معاوضہ

 کرناٹک میں قیام کی مدت ختم ہونے والے غیر ملکیوں پر کڑی نظر رکھنے وزیراعلیٰ کی ہدایت

چامراج نگر، 24 اپریل (حقیقت ٹائمز)

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ کرناٹک میں قیام کی قانونی مدت ختم ہونے کے باوجود مقیم غیر ملکیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت محکمہ داخلہ کو دی گئی ہے۔ وہ آج مَلے مہادیشورا پہاڑیوں میں واقع ہیلی پیڈ پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ختم کرنا مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ملک میں مقیم غیر ملکیوں پر نگرانی کے لیے مرکزی وزیر داخلہ کی جانب سے دی گئی ہدایت پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشت گرد کسی بھی ریاست میں ہوں، ان کے خلاف کارروائی کرنا مرکزی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔سدارامیا نے پلوامہ ضلع کے پہلگام علاقے میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیوں کی اجازت ہرگز نہیں دی جانی چاہیے۔ یہ واقعہ نہایت مذموم اور غیر انسانی ہے، اور حکومت کو اس سلسلے میں انتہائی چوکسی اختیار کرنی چاہیے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ کا ماضی بھی اسی نوعیت کے سانحات سے جڑا ہوا ہے، اس لیے حفاظتی انتظامات کو ہرگز کمزور نہیں ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ واقعے کے بعد اقدامات کرنا الگ بات ہے، مگر ایسے واقعات پیش آنے سے پہلے مؤثر اقدام کرنا اصل ذمہ داری ہے، اور یہ ذمہ داری مرکزی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پلوامہ حملے میں 40 فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے، اور حالیہ واقعے میں عام شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایسے سانحات کو روکنے کے لیے پیشگی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کسی مذہب سے وابستہ ہوں، انھیں کسی بھی طور بخشا نہیں جانا چاہیے، اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کرناٹک حکومت دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔سدارامیا نے یہ بھی اعلان کیا کہ دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے کرناٹک کے تین افراد کے اہل خانہ کو حکومت کی جانب سے فی کس دس لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا، اور سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات انجام دی جائیں گی۔وزیراعلیٰ نے مرکزی حکومت پر سیاسی تعصب برتنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر میکےداٹو منصوبے کی منظوری دی جاتی تو ہم فوری طور پر اس پر عمل درآمد شروع کرتے، مگر وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقاتوں کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ 2023-24 کے مرکزی بجٹ میں بھدرا اپرکنال اسکیم کے لیے اعلان کیے گئے 5300 کروڑ روپے بھی ابھی تک فراہم نہیں کیے گئے، جو ایک سیاسی تعصب کا مظہر ہے۔

Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments