CM to Lay Foundation for ₹2025 Crore Projects in Bidar بیدر میں 2025 کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد
byAdministrator-0
بیدر سے شہری ہوابازی کا 16اپریل کو باضابطہ افتتاح،سروس بحال ہوگی۔ وزیر ایشور کھنڈرے
بیدر10اپریل۔(نامہ نگار)
ریاستی وزیر برائے جنگلات ، حیاتیات اور ماحولیات ایشور بی کھنڈرے نے اعلان کیا ہے کہ بیدر-بنگلور کے درمیان معطل شہری ہوابازی سروس 15 اپریل سے دوبارہ شروع ہو جائے گی، اور اس کا باضابطہ افتتاح وزیر اعلیٰ سدرامیا 16 اپریل کو کریں گے۔ضلع ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ تیاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اس موقع پر 2025 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مکمل شدہ کاموں کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ان منصوبوں میں شامل آبپاشی، پینے کے پانی، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کمپلیکس، روڈ اور سیوریج، اسکول اور بورڈنگ اسکول، محکمہ جنگلات کا ایکو ٹورازم پارک، بریمس کیتھ لیب، بھالکی تعلقہ اسپتال، بھالکی انڈور اور آو ¿ٹ ڈور اسٹیڈیم سمیت درجنوں ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کریں گے۔وزیر نے کہا کہ بسواکلیان میںانو بھوں منڈپ کی تعمیر جاری ہے جو مکمل ہونے پر ضلع بیدر کو ایک مذہبی، تاریخی اور روحانی مقام کے طور پر نئی شناخت دے گا، جبکہ ہونیکیری ایکو ٹورازم کو بھی فروغ دیا جائے گا، جس سے سیاحت اور مقامی معیشت کو تقویت ملے گی۔اجلاس میں ریاستی وزیر برائے میونسپل ایڈمنسٹریشن و حج رحیم خان، ڈپٹی کمشنر شلپا شرما، ضلع پنچایت کے سی ای او ڈاکٹر گریش بدولے، ایس پی پردیپ گنٹی، ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ وناتھی ایم اے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیوکمار شیلوانت، بیدر و بسواکلیان کے اسسٹنٹ کمشنر، اور مختلف محکموں کے ضلعی سطح کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔اس کے بعد صحافیوں کے سوال کے جواب دیتے ہوئے وزیر ایشور کھنڈرے نے مرکزی بی جے پی حکومت پر مہنگائی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ”بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، جس کے باعث عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔“انہوں نے کہا کہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا حالیہ اضافہ عوام کے لیے ایک اور معاشی زخم ہے۔ بی جے پی کی ”جن اکروشا یاترا“ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ محض ایک دکھاوا ہے، اگر وہ واقعی عوام کی فکر کرتے ہیں تو مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کریں، ہم ان کا ساتھ دیں گے۔“ایشور کھنڈرے نے بسواراج رائے ریڈی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر وہ کرپشن پر بات کر رہے ہیں تو انہیں یہ بھی بتانا چاہیے کہ پچھلی بی جے پی حکومت میں بدعنوانی عروج پر تھی۔“انہوں نے کان کنی لیز کے معاملے میں بی جے پی کے الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”راج بھون جیسا آئینی ادارہ بی جے پی کا دفتر نہیں ہونا چاہیے، اسے غیر جانبدار رہنا چاہیے۔
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment