Deve Gowda in favour of Wakf Bill وقف ترمیمی بل کی حمایت میں دیوے گوڑا کا بیان


 ایک اور چہرہ بے نقاب 

وقف ترمیمی بل کی حمایت میں ایچ ڈی دیوے گوڑا کا بیان

"جو خود کو سیکولر کہتے ہیں، وہ 75 سال سے مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں"

نئی دہلی: 3 اپریل (حقیقت ٹائمز)

سابق وزیر اعظم و جے ڈی ایس ایچ ڈی دیوے گوڑا نے وقف ترمیمی بل کو مسلم کمیونٹی کے غریب اور پسماندہ طبقے کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے۔آج راجیہ سبھا میں بل کی حمایت کرتے ہوئے دیوے گوڑا نے کہا کہ "ہندوستان میں وقف بورڈز کی جائیدادوں کی مجموعی مالیت تقریباً 1.2 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ یہ قیمتی املاک وقف کرنے والوں نے دینی اور سماجی مقاصد کے لیے دی تھیں۔ اس بل کے ذریعے ان املاک کی حفاظت کی جائے گی اور ان سے غریب مسلمانوں کو فائدہ پہنچے گا۔"انہوں نے کہا کہ یہ بل وقف جائیدادوں کے انتظام کو مزید شفاف بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔"ہندوستان میں اس وقت وقف کی 9.4 لاکھ ایکڑ زمین اور 8.7 لاکھ سے زائد املاک ہیں، جن کی مالیت 1.2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ لیکن بدقسمتی سے بعض افراد ان املاک کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔" مسٹر دیوے گوڑا نے سیکولر جماعتوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "جو لوگ خود کو سیکولر کہتے ہیں، وہ پچھلے 75 سالوں سے مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کرتے آ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے جراتمندانہ قدم اٹھایا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔"انہوں نے واضح کیا کہ "یہ بل مسلمانوں کی معاشی اور سماجی بہتری کے لیے ہے، نہ کہ ان کے مذہبی معاملات میں مداخلت کے لیے۔ اس بل کے ناقدین کو اس کی اصل روح کو سمجھنا چاہیے۔ یہ بل صرف انتظامی اور مالی معاملات میں اصلاحات کے لیے لایا گیا ہے۔"ایچ ڈی دیوے گوڑا نے مزید کہا: "ہندوستان میں لوگ اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کرتے ہیں۔ کچھ اللہ کو پکارتے ہیں، میں رام کہہ کر عبادت کرتا ہوں۔ میں تمام مذاہب کی عزت کرتا ہوں اور عقیدے کا احترام کرتا ہوں۔ میں تروپتی، امرتسر کے گولڈن ٹیمپل اور اجمیر شریف بھی جا چکا ہوں۔ میں اپنے عقیدے پر قائم ہوں، لیکن دوسروں کے عقائد کا بھی احترام کرتا ہوں۔ میں ہمیشہ کمزور اور پسماندہ طبقات کے حق میں رہا ہوں، اسی لیے میں اس بل کی حمایت کرتا ہوں اور نریندر مودی حکومت کے اس اقدام کو درست سمجھتا ہوں۔"

انہوں نے کہا کہ "بطور وزیر اعلیٰ میں نے کرناٹک میں اقلیتوں کے فلاح و بہبود کے لیے کئی فیصلے کیے۔ میں نے پسماندہ طبقات کے لیے بھی کام کیا۔ میں کسی خاص نظریے سے وابستہ نہیں ہوں، میں ایک کسان ہوں اور ہر مظلوم کے حق میں آواز بلند کرتا ہوں۔"ایچ ڈی دیوے گوڑا نے ایوان میں بعض رویوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے کئی سیاسی اور سماجی جدوجہد کی ہیں، لیکن میں نے کبھی پارلیمنٹ یا اسمبلی کی روایت اور وقار کو ٹھیس نہیں پہنچائی۔ لیکن جو کچھ یہاں ہو رہا ہے، وہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔"

Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments