DK Shivakumar to Hold Talks with Vokkaliga MLAs on Caste Censusڈی کے شیوکمار ذات پات مردم شماری پر وکلیگّا ایم ایل ایز سے مشاورت کریں گے

ذات پات پر مبنی مردم شماری 

 ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں وکلیگّا اراکین اسمبلی کا اجلاس طلب 

بنگلور، 14 اپریل (حقیقت ٹائمز)

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار نے اعلان کیا ہے کہ ذات پات پر مبنی مردم شماری سے متعلق رپورٹ پر غور کے لیے کل بروز منگل کانگریس پارٹی کے اوکلگّا طبقے سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کے ساتھ خصوصی مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ وہ ذات پات کی بنیاد پر کی گئی مردم شماری کی مکمل رپورٹ کا ابھی جائزہ لے رہے ہیں اور کسی بھی طبقے کے جذبات کو مجروح کیے بغیر سبھی کو انصاف فراہم کرنے کے مقصد سے پارٹی کے اوکلگّا ارکان سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔یہ اجلاس 15 اپریل، منگل کی شام 6 بجے نائب وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ، گاندھی بھون روڈ، کمارا پارک، بنگلور میں منعقد ہوگا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ کانگریس پارٹی کی پالیسی سماج کے تمام طبقات کو مساوی احترام اور انصاف فراہم کرنے کی ہے۔ حکومت اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک سے گریز کرے گی اور ہر کمیونٹی کی عزت و وقار کو برقرار رکھے گی۔ریاست میں ذات پات پر مبنی مردم شماری ایک حساس مسئلہ بن چکا ہے اور مختلف طبقات کی رائے کو شامل کرتے ہوئے کانگریس حکومت اس پر متوازن پالیسی وضع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments