Illegal Encroachments Worth ₹51.25 Crore Cleared in Bengaluru District: DC بنگلورو ضلع میں 51.25 کروڑ کی غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ

 کروڑ وں روپوں کی مالیت کی 13 ایکڑ سرکاری زمین سے ناجائز قبضہ ہٹادیا گیا

بنگلورو، 19 اپریل (حقیقت ٹائمز)

ضلع بنگلورو اربن میں 13 ایکڑ 0.26 گنٹھہ سرکاری زمین پر کیے گئے ناجائز قبضے کو ہٹا کر حکومت نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس زمین کی اندازاً قیمت 51.25 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ یہ کارروائی ضلع ڈپٹی کمشنر جی جگدیش کی قیادت میں انجام دی گئی۔آج ضلع کے تمام تعلقہ جات میں تحصیلداروں نے اپنی حدود میں واقع گومال، سمیت سرکاری خراب زمینوں کا دورہ کرتے ہوئے تجاوزات ہٹانے کی کارروائی انجام دی۔بنگلورو ایسسٹ میں کے آر پور ہوبلی کے ہگدور گاؤں میں 1 ایکڑ گومال کی زمین سے تجاوزات ہٹائے گئے، جس کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے۔۔ بیدرہلی ہوبلی کے شیگے ہلی گاؤں میں 0.05 گنٹے زمین ہٹوائی گئی (0.50 کروڑ روپے)۔۔ کِتگنور گاؤں میں 0.10 گنٹے مفت کاول زمین آزاد کرائی گئی (0.70 کروڑ روپے)۔۔ ورتور ہوبلی میں 0.01 گنٹے گنڈو توپو زمین سے تجاوزات ہٹائے گئے (0.20 کروڑ روپے)۔آنیکل تعلقہ کے مینسگنہلی میں 0.20 گنٹے گنڈو توپو زمین (0.30 کروڑ روپے)۔ہلیہلی میں 0.04 گنٹے سرکاری کنٹے (0.05 کروڑ روپے)۔مٹھانلورو میں مختلف سروے نمبرات پر 0.05 گنٹے خراب زمین (0.13 کروڑ روپے)۔نرگا گاؤں میں 0.10 گنٹے خراب زمین (0.15 کروڑ روپے)۔بنگلورو ساؤتھ تعلقہ کے۔ ماداپٹنا گاؤں میں 0.08 گنٹے شری بسونّا دیور انعام زمین 2.40 کروڑ روپے)۔میلسنڈرا گاؤں میں 0.01 گنٹے گنڈو توپو (0.30 کروڑ روپے)۔راوو گوڈلو گاؤں میں 0.18 گنٹے (0.70 کروڑ روپے)۔ کمبی پور میں 0.21 گنٹے خراب زمین (1.00 کروڑ روپے)یلہنکا تعلقہ میں بی کے امانیکرے گاؤں میں 1 ایکڑ 0.07 گنٹے سرکاری بیلو (5.00 کروڑ روپے)۔ہتن ہلی گاؤں میں 1 ایکڑ زمین (2.20 کروڑ روپے)۔ کاماکشی پور گاؤں میں 0.15 گنٹے گنڈو توپو (1.25 کروڑ روپے)،بنگلورو نارتھ تعلقہ کے کڈابگیرے گاؤں میں 0.30 گنٹے گوماڑ زمین (3.00 کروڑ روپے)۔کدرنہلی گاؤں میں 3 ایکڑ 0.36 گنٹے گوماڑ (20.00 کروڑ روپے)۔ککّنہلی گاؤں میں دو مقامات پر 1 ایکڑ 0.12 گنٹے اور 1 ایکڑ 0.15 گنٹے سرکاری بیلو (1.50 + 1.50 کروڑ روپے)۔ گٹسی دن ہلی گاؤں میں دو مقامات پر 0.05 گنٹے اور 0.03 گنٹے خراب زمین (0.25 + 0.12 کروڑ روپے)۔اس مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر دفتر کے معاونین اور تمام تحصیلدار موجود تھے۔

Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments