INDIA Bloc Urges Amendment to Safeguard RTI Act آر ٹی آئی قانون کے تحفظ کیلئے انڈیا بلاک کا مطالبہ

 حق اطلاعات پر قدغن؟

انڈیا بلاک کا ڈیٹا پروٹیکشن قانون میں ترمیم کا مطالبہ

 نئی دہلی، 10 اپریل (حقیقت ٹائمز)

انڈیا اتحاد نے ڈیجیٹل ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ 2023 کی دفعہ 44(3) کوحق اطلاعات کے قانون (Right to Information Act) سے متصادم قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے مطابق، اس دفعہ کی موجودگی آر ٹی آئی ایکٹ کی روح کو کمزور کرتی ہے اور شہریوں کے آئینی حقِ معلومات کو متاثر کرتی ہے۔نئی آج ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمان گورو گوگوئی، شیوسینا (ادھو گروپ) کی پرینکا چترویدی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جان بریٹاس، ڈی ایم کے کے ایم ایم عبداللہ اور سماج وادی پارٹی کے جاوید علی نے بتایا کہ ڈیجیٹل ڈیٹا پروٹیکشن بل، جس پر پارلیمانی مشترکہ کمیٹی (JPC) نے تفصیلی غور کیا تھا، پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کے وقت ترمیم شدہ اور یکسر مختلف شکل میں پیش کیا گیا۔گورو گوگوئی نے دعویٰ کیا کہ بل کو ایسے وقت منظور کیا گیا جب حکومت کے خلاف منی پور کے معاملے پر اپوزیشن نے ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بل میں شامل دفعہ 44(3) بنیادی طور پر آر ٹی آئی ایکٹ کی دفعہ 8(1) کے اصول کو نظرانداز کرتی ہے، جو واضح طور پر بیان کرتی ہے کہ اگر کوئی ذاتی معلومات عوامی مفاد سے متعلق ہو، تو وہ فراہم کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نئی قانون سازی میں یہ شق شامل کی گئی ہے کہ "اس ایکٹ میں موجود کسی بھی شق کے باوجود کسی شہری کو ایسی کوئی معلومات فراہم نہیں کی جائے گی جو ذاتی ہو"۔ ان کے مطابق، یہ ترمیم شہریوں کے معلومات کے حق پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کرتی ہے، جس سے اظہار رائے کی آزادی اور شفافیت جیسے جمہوری اصول متاثر ہوتے ہیں۔اپوزیشن رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ یہ ترمیم بدنیتی پر مبنی اور خاموشی سے کی گئی ہے، جس سے شہریوں کا آئینی حق چھین لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ کی منسوخی کے لیے ایک مفصل عرضداشت تیار کی گئی ہے، جس پر 120 سے زائد اپوزیشن ارکان پارلیمان نے دستخط کیے ہیں، اور اسے مرکزی وزیر برائے الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پیش کیا جا رہا ہے۔آئی این ڈی آئی اے اتحاد کا موقف ہے کہ اگر دفعہ 44(3) کو منسوخ کر دیا جائے تو نہ صرف آر ٹی آئی قانون کی اصل روح محفوظ رہے گی بلکہ ڈیجیٹل ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ کا بنیادی مقصد بھی متاثر نہیں ہوگا۔

Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments