India to Dhaka: Don't Preach, Fix Your Own House Firstسفارتی تنازع: بھارت اور بنگلہ دیش میں زبانی تکرار

اقلیتوں کے تحفظ پر سفارتی تلخی

مرشدآباد واقعات پر ہندوستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے

نئی دہلی۔18 اپریل (حقیقت ٹائمز)

بھارت نے مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد میں وقف قانون کے خلاف احتجاج کے دوران پیش آئے تشدد پر بنگلہ دیش کی جانب سے مسلم اقلیتوں کے تحفظ کے مطالبے کو غیر ضروری اور غیر مخلصانہ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بنگلہ دیش کو بھارت پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے ملک میں اقلیتوں کی حالت زار پر توجہ دینی چاہیے، جہاں ہندو، بدھ، عیسائی اور دیگر اقلیتیں متواتر حملوں کا شکار ہو رہی ہیں اور بیشتر معاملات میں مجرموں کو کوئی سزا نہیں ملتی۔مرشدآباد میں حالیہ تشدد میں تین افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کے بعد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سے اقلیتوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا تھا۔ بھارت نے اس بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے اندر کئی مندروں پر حملے، مذہبی رہنماؤں کی گرفتاری اور دیگر اقلیتوں کے خلاف کارروائیاں باعث تشویش ہیں۔بھارت نے مطالبہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش حکومت اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے اور خاطیوں کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے حقوق اور سلامتی کی ذمہ داری ہر حکومت کی ہوتی ہے، اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابلِ قبول ہے۔

Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments