Justice Gavai to Take Oath as 52nd CJI on May 14 جسٹس بی آر گوائی ہندوستان کے نئے چیف جسٹس نامزد
byAdministrator-0
صدر جمہوریہ کے ذریعے چیف جسٹس آف انڈیا کا تقرر
جسٹس بی آر گوائی دوسرے دلت چیف جسٹس ہوں گے، 14 مئی سے عہدہ سنبھالیں گے
نئی دہلی، 29 اپریل (حقیقت ٹائمز)
صدر جمہوریہ ہند نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس بھوشن راما کرشنا گوائی کو ہندوستان کا نیا چیف جسٹس مقرر کر دیا ہے۔ وہ 14 مئی 2025 سے عہدہ سنبھالیں گے۔ موجودہ چیف جسٹس، جسٹس سنجیو کھنہ، 13 مئی کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اس تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے آئین میں دیے گئے اختیارات کے تحت، صدر جمہوریہ نے جسٹس بھوشن رام کرشنا گوائی کو 14 مئی 2025 سے چیف جسٹس آف انڈیا مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔جسٹس گوائی ہندوستان کے 52ویں چیف جسٹس ہوں گے اور دلت طبقے سے تعلق رکھنے والے دوسرے چیف جسٹس ہوں گے۔ ان سے پہلے جسٹس کے جی بالا کرشنن 2010 میں ریٹائر ہوئے تھے، جو پہلے دلت چیف جسٹس تھے۔جسٹس گوائی 23 نومبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment