Karnataka Boosts Cyber Security With Advanced Helpline System شکایات میں اضافہ، حکومت نے ہیلپ لائن کو جدید بنا دیا

جعلسازی کے خلاف جنگ میں نیا مرحلہ

 کرناٹک میں آن لائن فراڈ کے خلاف سائبر کرائم ہیلپ لائن 1930 اور ویب بوٹ میں نمایاں بہتری

بنگلورو، 22 اپریل (حقیقت ٹائمز)

 ریاست میں آن لائن مالی دھوکہ دہی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر سائبر کرائم ہیلپ لائن 1930 اور ویب بوٹ سہولت کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ یہ بات ریاست کے ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل آف پولیس، الوک موہن نے بنگلورو میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہی۔ایم جی روڈ پر واقع اے ڈی جی پی کارنر ہاؤس دفتر میں اپ گریڈ شدہ سائبر ہیلپ لائن 1930 اور ویب بوٹ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سال 2022 میں اس ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی کالز کی تعداد 1.30 لاکھ تھی جو 2024 میں بڑھ کر 8.26 لاکھ تک پہنچ گئی، اور صرف جنوری تا مارچ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں 4.34 لاکھ کالز موصول ہوچکی ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ بڑھتی ہوئی مالی دھوکہ دہی کے پیشِ نظر عوام کو فوری طور پر شکایت درج کرنے کے قابل بنانے کیلئے ہیلپ لائن کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت ہنگامی ردعمل کیلئے ’پبلک سیفٹی آنسرنگ پوائنٹ‘ قائم کیا گیا ہے جہاں 1930 پر موصولہ کالز کو نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل (NCRP) سے منسلک کر کے درج کیا جاتا ہے۔مسلسل بڑھتی ہوئی کالز کے دباؤ کے سبب بعض اوقات ’کال ڈراپس‘ کی شکایات موصول ہورہی تھیں، جس سے شکایت کنندگان خاص طور پر بزرگ شہری متاثر ہورہے تھے۔ اب نئے IVR سسٹم کے تحت کالز کو درج ذیل زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے مالی شکایات،غیرمالی سائبر شکایات (جیسے واٹس ایپ/فیس بک ہیکنگ یا جعلسازی)،شکایت کی حیثیت معلوم کرنا،دیگر سائبر شکایات ۔اگر تمام عملہ کالز میں مصروف ہو تو IVR خودکار طریقے سے کالر کو ان کی ’کیو پوزیشن‘ اور شکایت درج کرنے کا ایس ایم ایس لنک فراہم کرتا ہے، تاکہ ویب بوٹ کے ذریعے فوری معلومات داخل کی جاسکیں۔ پھر متعلقہ اہلکار اسے NCRP پر اپ لوڈ کردیتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 میں 20,894 شکایات درج کی گئیں، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 97,929 ہوگئی۔2022 میں دھوکہ دہی کی کل رقم 113 کروڑ روپے تھی، جو 2024 میں 2,396 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔2022 میں 8 کروڑ روپے کا دھوکہ دہی شدہ سرمایہ روکا گیا، جبکہ 2024 میں 226 کروڑ روپے کی رقم بینکوں میں روکی گئی، جو کل دھوکہ دہی کا تقریباً 9 فیصد ہے۔2025 کی پہلی سہ ماہی میں 38,000 شکایات درج کی گئیں، اور رواں سال کے آخر تک ہدف ہے کہ 16 فیصد رقم کو کامیابی سے روکا جائے۔نئی سہولیات میں پرانے ٹیلی فون سسٹم کی جگہ جدید SIP لائنز نصب کی گئی ہیں۔زبان کے انتخاب کیلئے IVR نظام میں کنڑا، انگریزی اور ہندی زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہےغیرمالی سائبر شکایات کیلئے خودکار لنکس ایس ایم ایس کے ذریعے دیے جاتے ہیں۔

جعل سازوں کی معلومات کا ڈیٹا بیس بنایا گیا ہے تاکہ تفتیشی افسران کو معاونت مل سکے۔اس مکمل سسٹم کو اے ڈی جی پی ایس مرگن کی نگرانی میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔یہ اپ گریڈ سسٹم شہریوں کو دن رات خدمات فراہم کرے گا اور مالی تحفظ کو مزید مؤثر بنائے گا۔اس موقع پر ہتندرا، سومن موکھرجی، ننجنڈ سوامی مالنی کرشن مورتی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments