Lights Off for Waqf Act Protest وقف قانون احتجاج کے لیے بتی گل
byAdministrator-0
بتی گل تحریک کے ذریعے وقف قانون کے خلاف خاموش احتجاج کی اپیل
چہارشنبہ کو رات 9 بجے تا 9:15 بجے روشنی بجھا کر شعور جگائیں: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
نئی دہلی: 25 اپریل (حقیقت ٹائمز)
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ملک بھر کے مسلمانوں اور انصاف پسند شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وقف قانون کے خلاف پرامن، مہذب اور علامتی احتجاج کے طور پر 30 اپریل کو رات 9:00 بجے سے 9:15 بجے تک اپنے گھروں، دوکانوں، کارخانوں اور دفاتر کی بتی گل کر دیں۔یہ علامتی "بتی گل تحریک" دراصل اس بات کا اعلان ہوگی کہ ملت اسلامیہ ہند اپنے وقف املاک کے تحفظ کے لیے بیدار ہے اور حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے نئے وقف قانون کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی کی جانب سے جاری اپیل میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بزدلی نہیں بلکہ شعور و حوصلے کا مظہر ہے۔ انہوں نے تمام علماء، دانشوروں، ملی تنظیموں، نوجوانوں اور ذمہ دار افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اعلان کو عام کریں، ویڈیوز اور پیغامات کے ذریعے عوام کو آگاہ کریں، اور سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چلائیں تاکہ یہ تحریک ملک گیر سطح پر کامیاب ہو۔بورڈ نے کہا ہے کہ بتی گل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ حکومت اور برسر اقتدار طبقہ ہوش کے ناخن لے اور یہ سمجھے کہ ملت اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے خاموش نہیں بیٹھے گی۔تحریک کا اختتام اس مطالبے پر ہوگا کہ حکومت اس متنازع وقف قانون کو فوری طور پر واپس لے۔
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment