Masjid-e-Taha to Host Tribute and Protest After Jumma for Kashmir Martyrs نمازِ جمعہ کے بعد مسجدِ طٰہٰ میں تعزیتی و مذمتی اجلاس

کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف

بعد نماز جمعہ بنگلور کے متی کیرے کی مسجدِ طٰہٰ میں مذمتی و تعزیتی اجلاس  

بنگلور، 22 اپریل (حقیقت ٹائمز)

کشمیر میں حالیہ دنوں پیش آئے دہشت گردی کے واقعے میں معصوم شہریوں کی ہلاکت پر ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اسی سلسلے میں اَکھل کرناٹک محمدیہ کنڑا ویدیکے کی جانب سے جمعہ 25 اپریل کو، بعد نماز جمعہ، دوپہر 2 بجے، مسجدِ طٰہٰ، متی کیرے، بنگلور میں ایک تعزیتی و مذمتی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔تنظیم کے صدر سمیع اللہ خان اور دیگر ذمہ داران نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر کو زمین کی جنت کہا جاتا ہے، لیکن وہاں دہشت گردوں کی طرف سے جو وحشیانہ حملہ کیا گیا وہ صرف متاثرہ افراد یا کسی ایک خطے پر نہیں بلکہ پورے ہندوستان کی سالمیت، انسانیت اور امن و شانتی پر ایک گہرا حملہ ہے۔تنظیم نے اس واقعے کو نہ صرف انسانیت سوز بلکہ مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے اصولوں کے بھی خلاف قرار دیا۔ ویدیکے نے کہا کہ "کوئی بھی مذہب، خاص طور پر اسلام، اس قسم کی سفاکیت کی اجازت نہیں دیتا۔ دہشت گردی کا نہ کوئی مذہب ہے، نہ کوئی قوم۔"اجلاس میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعزیت کی جائے گی اور شردھانجلی ہوگی۔، اور ساتھ ہی حکومت سے اس دہشت گردی کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔اس موقع پر سماجی کارکن و سابق وزیر اعظم کے سابق سیاسی مشیر سید اشرف، اور معروف کنڑا صحافی بیلگور سمیع اللہ اور دیگر شرکت کریں گے۔تنظیم نے تمام باشعور شہریوں، نوجوانوں، امن پسند طبقات اور مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم اجلاس میں شرکت فرما کر دہشت گردی کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں۔

Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments