Massive Protest in Mumbai After 90-Year-Old Jain Temple Demolished by BMC ممبئی میں BMC کی جانب سے 90 سالہ قدیم جین مندر کی مسماری پر شدید احتجاج
byAdministrator-0
ممبئی میں 90 سال پرانے جین مندر کی مسماری پر شدید احتجاج
ممبئی (حقیقت ٹائمز)
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی کی جانب سے ویلے پارلے (مشرقی) میں واقع ایک 90 سالہ قدیم دگمبر جین مندر ’’شری 1008 پارشوناتھ دیراسر‘‘ کو مبینہ طور پر ’’غیر قانونی تعمیر‘‘ قرار دے کر منہدم کیے جانے پر جین برادری میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے۔اس اقدام کے خلاف جین برادری نے ہفتہ کے روز زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کارپوریشن کے فیصلے کو مذہبی آزادی پر حملہ قرار دیا اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا۔احتجاجی ریلی میں ریاستی وزیر برائے ہنر مندی منگل پربھات لوڈھا، ویلے پارلے کے رکن اسمبلی پراگ الاوانی، رکن پارلیمان ورشا گائیکواڑ، گھاٹ کوپر کے رکن اسمبلی پراگ شاہ، اور جین برادری کے متعدد سنتوں نے بھی شرکت کی۔ یہ ریلی بی ایم سی کے کے/ایسٹ وارڈ دفتر تک پہنچی، جہاں مظاہرین نے اپنے مطالبات پیش کیے۔جین برادری کا کہنا ہے کہ مندر کئی دہائیوں سے عبادت کا مرکز رہا ہے اور اسے اچانک ’’غیر قانونی‘‘ قرار دے کر منہدم کرنا ناقابل قبول ہے۔ برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ مندر کی ازسرنو تعمیر کی اجازت دی جائے اور اس کارروائی کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment