Peaceful Protest in Bidar on April 24 Against Waqf Amendment Law وقف ترمیمی قانون کے خلاف 24 اپریل کو بیدر میں پُرامن احتجاج
byAdministrator-0
وقف ترمیمی قانون کے نفاذ کے خلاف 24 اپریل بیدر میں احتجاجی مظاہرہ
بیدر،23 اپریل (حقیقت ٹائمز)
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق وقف ترمیمی قانون ایک غیر آئینی اور جابرانہ اقدام ہے، جس کا مقصد مسلمانوں کے مذہبی، سماجی اور قانونی حقوق کو سلب کرنا ہے۔ یہ قانون آئین ہند کے آرٹیکل 14، 15، 25، 26 اور 29 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ملک بھر میں اس قانون کی شدید مخالفت جاری ہے، اور اس کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی قیادت میں ملک گیر سطح پر اس قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جا رہے ہیں اور اس کے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اسی تسلسل میں، تمام مسلم تنظیموں اور ترقی پسند شہریوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی بیدر کا قیام عمل میں آیا ہے، جس کے تحت 24 اپریل کو بیدر شہر میں ایک پُرامن اور جمہوری احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔یہ احتجاجی ریلی صبح 10 بجے جامع مسجد بیدر سے شروع ہوگی، جو محمود گاؤں چوک اور امبیڈکر سرکل سے گزرتے ہوئے مین روڈ پر ایک جلسہ عام کی شکل اختیار کرے گی۔ بعد ازاں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا وفد ڈپٹی کمشنر کے دفتر جا کر صدر جمہوریہ ہند کے نام تحریری میمورنڈم ان کے توسط سے پیش کرے گا۔ کمیٹی نے تمام سیکولر، جمہوریت پسند اور تکثیری اقدار پر یقین رکھنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت فرما کر حق، انصاف اور دستور کی حفاظت کے عمل میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment