Pune Row: BJP MP Accused of Threatening Dargah Trustees Over Loud Azaan پونے تنازع: بی جے پی ایم پی پر اذان کے شور پر درگاہ ٹرسٹیوں کو دھمکانے کا الزام

 

پونے میں اذان پر تنازعہ

بی جے پی ایم پی میدھا کلکرنی پر درگاہ کے ٹرسٹیوں کو دھمکی دینے کا الزام

پونے (مہاراشٹرا) 12 اپریل (حقیقت ٹائمز )

مہاراشٹرا کے پونے ضلع میں ہنومان جینتی کے موقع پر اذان کے دوران درگاہ کے قریب مبینہ شور کی شکایت کرتے ہوئے بی جے پی کی رکن پارلیمان میدھا کلکرنی نے مسلمانوں کے مذہبی مقام درگاہ کے ٹرسٹیوں کو دھمکی دی، جس پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔یہ واقعہ 12 اپریل کو پنیاشور مندر اور شیخ صلاح الدین درگاہ کے درمیان پیش آیا، جہاں بی جے پی ایم پی اپنے حامیوں کے ساتھ پہنچیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ زعفرانی شال میں اذان کی آواز پر اعتراض کرتے ہوئے درگاہ کے ٹرسٹیوں سے بحث کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہنومان آرتی اور پوجا ہو رہی تھی، اسی وقت اذان کی آواز بہت بلند تھی، جس سے مذہبی پروگرام میں خلل پڑا۔درگاہ کے ٹرسٹیوں نے میدھا کلکرنی پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ ایم پی نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی اور ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا۔دوسری جانب میدھا کلکرنی نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان پر لگائے گئے الزامات غلط ثابت ہوئے تو وہ ہتک عزت کا دعویٰ کریں گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ"میں نے صرف اذان کی آواز کم کرنے کی گزارش کی تھی تاکہ آرتی کے دوران خلل نہ ہو۔ بحث ہوئی لیکن میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی۔"ویڈیو کلپس میں انہیں بلند آواز کی وجہ سے کانوں پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ دعویٰ کرتی ہیں کہ پولیس نے مداخلت کرکے معاملہ سنبھالا۔مقامی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مذہبی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے تاحال کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments