Railway Connectivity Boosted in Rural Tumkur with New Projects ٹمکور میں 20 کروڑ روپے کے انڈر پاس منصوبے کا آغاز
byAdministrator-0
ٹمکور کے دیہی علاقوں میں تین نئے انڈر پاس منصوبے
ٹمکور 18 اپریل (حقیقت ٹائمز)مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے و آبی وسائل جناب وی. سومنا نے آج گُبّی تعلقہ میں واقع ڈی. رامپور گاؤں میں ایک نئے ریلوے انڈرپاس کا افتتاح کیا۔ یہ انڈرپاس لیول کراسنگ نمبر 62 کی جگہ تعمیر کیا گیا ہے تاکہ عوام کو ریلوے گیٹ پر طویل انتظار سے نجات ملے اور آمد و رفت مزید محفوظ اور آسان ہو۔ اس کے علاوہ انہوں نے دو مزید انڈرپاس منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جو بِلّے پالیا (ایل سی نمبر 50) اور بَنْدِہلی روڈ گیٹ (ایل سی نمبر 60) کے مقامات پر تعمیر کیے جائیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ڈی. رامپور میں تعمیر کی گئی نئی انڈرپاس نہ صرف مقامی لوگوں کے لیے سفر کو محفوظ اور تیز تر بنائے گی بلکہ اس سے اس علاقے کی مجموعی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر موصوف نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ان تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور مقررہ وقت کے اندر منصوبے کو مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ٹھیکیداروں سے کہا کہ انڈرپاس کی تعمیر اس انداز میں کی جائے کہ برسات کے موسم میں پانی جمع نہ ہو اور یہ تعمیرات طویل عرصے تک قابلِ استعمال رہیں۔ اس تقریب میں ٹمکور شہر کے رکنِ اسمبلی جیوتی گنیش، ڈویژنل ریلوے مینیجر امیتیش کمار سنہا، ایڈیشنل ڈویژنل منیجر پرکشیت موہن پوریا، سینئر کمرشل منیجر کرشنا چَیْتَنیا اور دیگر ریلوے افسران شریک تھے۔ ڈی. رامپور گیٹ پر تعمیر کی گئی انڈرپاس پر تقریباً 6.37 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں، جبکہ بَنْدِہلی گیٹ پر بننے والی انڈرپاس کی تخمینہ لاگت 7.88 کروڑ روپے ہے، اور بِلّے پالیا گیٹ پر مجوزہ انڈرپاس کی تعمیر پر 6 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ یہ انڈرپاسز نہ صرف عوام کو لیول کراسنگ پر طویل انتظار سے نجات دلائیں گے بلکہ محفوظ، بغیر رکاوٹ کے سفر کو یقینی بنا کر نقل و حمل کے نظام کو مزید مؤثر اور بہتر بنائیں گے۔
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment