Social Justice Must Include Muslims and All Backward Classes: Karnataka CMمسلمانوں اور تمام ذاتوں کے غریبوں کو تعلیم و ترقی کا حق حاصل ہے
byAdministrator-0
مسلمانوں سمیت تمام پسماندہ طبقات کو تعلیم و ترقی دینا حکومت کی ترجیح: سدارامیا
سماجی سروے کی بنیاد پر سماجی انصاف کو یقینی بنایا جائے گا
بیلگام، 20 اپریل (نمائندہ خصوصی)
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج کہا کہ ہماری حکومت کا مقصد صرف مسلمانوں یا پسماندہ طبقات کو نہیں بلکہ ہر ذات اور ہر مذہب کے غریب افراد کو تعلیم فراہم کرنا اور انہیں سماجی و معاشی طاقت عطا کرنا ہے۔ بیلگام کے سامبرا ہوائی اڈے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر آر اشوک کی طرف سے عائد اس الزام کو سختی سے مسترد کیا کہ سماجی، تعلیمی و معاشی سروے کی اصل نقل وزیر اعلیٰ کے پاس موجود ہے۔ سدارامیا نے کہا کہ "آر اشوک نے آج تک کب سچ بولا ہے؟ وہ مسلسل جھوٹ بولتے ہیں۔ میرے پاس اصل نقل ہونا ممکن نہیں۔ ہم نے راہول گاندھی کو کوئی مکتوب نہیں لکھا، البتہ ان سے تبادلہ خیال ضرور ہوا، اور ہم نے کابینہ میں سروے رپورٹ پیش کی ہے۔"وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں کسی بھی وزیر نے اس سروے کی مخالفت میں زور سے آواز نہیں اٹھائی۔ وزراء کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ رپورٹ کا مطالعہ کریں اور اپنی رائے سے حکومت کو آگاہ کریں۔ ان آراء کے بعد کابینہ میں دوبارہ بحث کی جائے گی اور تب ہی کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ کہ "ہماری حکومت کی نیت ہے کہ کسی بھی ذات یا طبقے کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ یہ صرف اعداد و شمار کا جائزہ نہیں بلکہ سماجی انصاف کا ایک قدم ہے۔ کیا 75 سال بعد بھی غریب، غریب ہی رہے؟ کیا ہمیں مساوات نہیں چاہیے؟ کیا ہم ہمیشہ ذات پات میں الجھے رہیں گے؟"
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment