Special Welfare Plans for Journalists: Ayesha Khanum صحافیوں کی فلاح کے لیے خصوصی منصوبے: عائشہ خانم
byAdministrator-0
میڈیا اکیڈمی کی جانب سے صحافیوں کیلئے فلاحی منصوبے۔عائشہ خانم
بنگلور، 9 اپریل (حقیقت ٹائمز)
کرناٹک میڈیا اکیڈمی کی صدر عائشہ خانم نے اعلان کیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی پروگراموں کو ایک جامع عملی منصوبے کے تحت ترتیب دیا جائے گا، جس میں دلت، پسماندہ طبقات، خواتین اور دیہی علاقوں سے وابستہ صحافیوں کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے یہ بات آج میڈیا اکیڈمی کے اجلاس کے دوران کہی، جس میں سال گزشتہ کی مالی رپورٹ،رواں سال کے ایکشن پلان اور ایس سی ایس پی / ٹی ایس پی ذیلی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی گئی۔محترمہ عائشہ خانم نے بتایا کہ سال 2024-25 میں اکیڈمی کی جانب سے مختلف فلاحی منصوبوں، عملے کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مد میں مجموعی طور پر 2,50,54,775 روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ اس دوران ایس سی ایس پی / ٹی ایس پی اسکیم کے تحت 20 دلت اور 8 پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے مدیران اور رپورٹرز کو "موژو کٹ" یعنی موبائل فون اور موبائل اسٹینڈ فراہم کیے گئے۔اکیڈمی کی طرف سے ریاست کے مختلف اضلاع میں مباحثوں کا انعقاد، صحافیوں کے لیے تربیتی پروگرام، امدادی رقم، اور سالانہ ایوارڈز جیسی سرگرمیاں کامیابی سے انجام دی گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2025-26 کے لیے2,16,49,000 روپے کے بجٹ کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس کے تحت صحافیوں کی پیشہ ورانہ ترقی، سماجی تحفظ اور حوصلہ افزائی کے لیے مختلف نئی اسکیمیں متعارف کرائی جائیں گی۔اس اجلاس میں کرناٹک ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر شیو آنند تگٹور، میڈیا اکیڈمی کی سیکریٹری محترمہ سہانا ایم اور اکیڈمی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment