دہشت گرد حملوں میں جاں بحق ہونے والے شیموگہ کے منجوناتھ
عین حملے سے قبل اپنی بیوی کے ساتھ ۔
Photo courtesy: Daily Srinagar Jang
پہلگام دہشت گرد حملہ
کرناٹک کے دو باشندے جاں بحق، 28 سیاح ہلاک
بنگلورو/سری نگر، 22 اپریل (حقیقت ٹائمز)
کشمیر کے پہلگام علاقے میں بیسارن میدان کے قریب پیش آئے دہشت گرد حملے میں کم از کم 28 سیاح ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس افسوسناک واقعے میں کرناٹک کے دو باشندوں کی شناخت ہوئی ہے،جن میں شیموگہ کے منجوناتھ اور بنگلورو کے رہائشی بھرت بھوشن شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق، سیاحوں کے ایک گروپ پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ بیسارن کے سرسبز وادیوں میں گھومنے پھرنے میں مصروف تھے۔ حملہ آوروں نے نزدیکی جنگلات سے آ کر اچانک فائرنگ شروع کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے، جب کہ کئی زخمیوں کو سری نگر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔اس واقعے پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے شدید مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اُن کی ہدایت پر ائی پی ایس افسر چیتن کی قیادت میں افسران کی ایک ٹیم کشمیر روانہ ہو چکی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا یقین دلایا ہے۔ فی الحال کسی بھی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، جب کہ کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ریاستی حکومت نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے لیے معاوضے کا اعلان جلد متوقع بتایا ہے۔
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment