Ullal Dargah Urs to Begin on April 24 اُللّال میں عرس کی تیاریاں مکمل، لاکھوں زائرین کی آمد متوقع
byAdministrator-0
اُللّال میں سیدہ شریفُ المدنی درگاہ کا عرس 24 اپریل سے 18 مئی تک
تیاریاں مکمل، تقریباً 5 لاکھ زائرین کی آمد متوقع
منگلورو، 23 اپریل (حقیقت ٹائمز)
جنوبی ہند کے "اجمیر شریف" کے طور پر مشہور اُللّال کی سید محمد شریفُ المدنیؒ درگاہ شریف، میں 432 واں سالانہ اور 22 واں پانچ سالہ عرس 24 اپریل سے 18 مئی 2025 تک مذہبی جوش و عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا۔ یہ روحانی تقریب مشہور عالم دین سلطانالعلما کانتپورم اے پی ابوبکر مصلیار کی سرپرستی میں منعقد ہوگی۔اُللّال درگاہ کے صدر حنیف حاجی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 24 اپریل کو نماز عصر کے بعد ذکر کی مجلس اور افتتاحی تقریب ہوگی۔ اسی دن درگاہ شریف کی زیارت کی قیادت سید آٹکوی تنگل کریں گے۔ عرس کا رسمی افتتاح مشہور روحانی پیشوا سید محمد جفری متوکویا تنگل کے دست مبارک سے ہوگا۔25 اپریل سے 14 مئی تک مختلف دنوں میں ممتاز علماء کرام کے خطابات اور دینی بیانات کا سلسلہ جاری رہے گا۔سب سے اہم تقریب 16 مئی کو شام کے وقت منعقد ہونے والا عظیم الشان سماجی اجلاس ہوگا، جس کی صدارت وزیر اعلیٰ کرناٹک سدارامیا کریں گے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، اسپیکر یو ٹی قادر، وزیر برائے بلدی انتظامیہ و حج رحیم خان، وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور، وزیر برائے اقلیتی بہبود و اوقاف ضمیر احمد خان، وزیر دینیش گنڈو راؤ، اپوزیشن لیڈر آر اشوک، اور رکن پارلیمان برجیش چاوٹہ شرکت کریں گے۔عرس کی اختتامی تقریب 18 مئی کو ہوگی، جس میں بڑے پیمانے پر طعام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ منتظمین کے مطابق عرس تقاریب میں کم از کم پانچ لاکھ زائرین کی شرکت کی توقع ہے۔
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment