Urs and Seminar in Gulbarga

حضرت شیخ سراج الدین جنیدی علیہ الرحمہ کا عرس 

گلبرگہ میں جلسہ عام عظمت اولیاء کرام و سیمینار

گلبرگہ 6/ اپریل (راست)

 شیخ شاہ محمد طاہر علاؤ الدین جنیدی طاہر بابا صاحب قبلہ (جانشین و خلف اکبر حضرت سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکنؒ) کے پریس نوٹ کے بموجب شیخِ دکن حضرت شیخ سراج الدین جنیدی علیہ الرحمہ گلبرگہ شریف (کرناٹک) کے 665ویں عرس شریف کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی 15شوال المکرم 14/اپریل بروز پیر بعد نمازِ عصر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج باباسجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخِ دکنؒ کی نگرانی میں جلوس صندل مبارک محبوب گلشن سے روانہ ہوگا اور نمازِ مغرب مسجد مارکٹ میں ادا کی جائے گی۔جلوس صندل مبارک مختلف شاہراہوں گزرتا ہوا بارگاہ شیخِ دکن علیہ الرحمہ پہنچے گا۔ بعد نمازِ عشاء سماع خانہ درگاہ شریف میں زیر سرپرستی شیخ شاہ محمدافضل الدین جنیدی سراج باباصاحب سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخِ دکن علیہ الرحمہ جلسہ عظمت اولیاء کا انعقاد عمل میں آئے گا۔جس سے مہمان مقرر مفتی ڈاکٹر محمد احمد مصباحی خلیفہ سرکار کلاں و شیخ الاسلام جونپور (یو پی)اور میزبان مقرر کی حیثیت سے مولانا تنویر احمد اشرفی صدر مدرس دارالعلوم دینیہ بندہ نوازیہ گلبرگہ خطاب کریں گے۔جبکہ قرأتِ کلام پاک شیخ شاہ محمد طاہرعلاؤ الدین جنیدی طاہر بابا (جانشین و خلف اکبر حضرت سجادہ نشین بارگا ہ حضرت شیخ دکنؒ) پیش کریں گے اور نذرانہ نعت اسماعیل ملاں پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ نظامت کے فرائض جناب خواجہ گیسودراز انجام دیں گے۔

16/ شوال المکرم مطابق 15/ اپریل بروزمنگل بوقت صبح 7:30بجے حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخِ دکن علیہ الرحمہ کے دست مبارک سے صندل مالی ہوگی اور اسی روز 11بجے سماع خانہ درگاہ شریف میں حضرت شیخِ دکن علیہ الرحمہ سیمینار کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ جس میں مولانا پروفیسر سید شاہ یوسف حسینی کامل سجادہ نشین بزرگ بڑی دیوڑھی گوگی شریف بعنوان ”توکل احوال و آثار صوفیہ کی روشنی میں“۔ مولانا حافظ ڈاکٹر اویس بخاری کامل الحدیث جامعہ نظامیہ حیدر آباد بعنوان ”’توکل کی ضرورت و اہمیت قرآن و سنت کی روشنی میں“اور پروفیسر محمد عبدالحمید اکبر صدر شعبہ اُردو خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ بعنوان ”اتوار تصوف اور تصانیف و ملفوظات جنید بغدادی ؒ“ مقالے جات پیش کریں گے۔

Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments