Zul Qa'dah from April 30 چاند نظر نہیں آیا، ذی قعدہ 30 اپریل سے

چاند نظر نہیں آیا، چہارشنبہ کو یکم ذی قعدہ 

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرناٹک کا اعلان

بنگلور، 28 اپریل , (حقیقت ٹائمز)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی ریاست کرناٹک کے اجلاس میں متفقہ طور پر اعلان کیا گیا کہ ذی قعدہ 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔ لہٰذا، یکم ذی قعدہ بروز چہار شنبہ، 30 اپریل 2025ء کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق، آج مورخہ 28 اپریل مطابق 29 شوال المکرم 1446 ہجری، مرکزی رویت ہلال کمیٹی ریاست کرناٹک کا ماہانہ اجلاس "دارالاوقاف" واقع کنہنگم روڈ، بنگلور میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت امیر شریعت ریاست کرناٹک و کنوینر مرکزی رویت ہلال کمیٹی، مولانا صغیر احمد خان رشادی نے کی۔اجلاس کے آغاز میں شرکاء نے ریاست بھر سے موصول ہونے والی رویت ہلال کی اطلاعات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ بنگلور سمیت چکبالاپور، ٹمکور اور گدگ جیسے شہروں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا، اور کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ علاوہ ازیں بیرون ریاست، بھوپال (مدھیہ پردیش)، پالن پور (گجرات)، نلگنڈہ (تلنگانہ) اور دیگر مقامات سے بھی عدمِ رویت کی اطلاعات موصول ہوئیں۔علماء کرام نے متفقہ طور پر شریعت کے اصولوں کی روشنی میں فیصلہ کیا کہ چونکہ چاند نظر آنے کی کوئی معتبر شہادت دستیاب نہیں ہے، اس لیے 30 اپریل 2025ء بروز چہار شنبہ یکم ذی قعدہ 1446 ہجری قرار دی جائے گی۔اس موقع پر اجلاس میں کئی جید علمائے کرام نے شرکت کی، جن میں مفتی افتخار احمد قاسمی ، مولانا عبدالقادر شاہ واجد ابوالعلائی ، مولانا اعجاز احمد ندوی، مولانا قاری محمد ذوالفقار رضا نوری، مولانا سید منظور رضا عابدی اور دیگر شامل ہیں۔یہ اطلاع مولانا مقصود عمران رشادی نے دی۔

Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments