Bengaluru Islamic School Faces Derecognition Notice بنگلور کا اسلامی اسکول خطرے میں؛ محکمہ تعلیم کا نوٹس جاری
byAdministrator-0
بنگلور کی معروف اسلامی اسکول کو نوٹس
سات دن میں دستاویزات نہ دینے پر منظوری منسوخ کرنے کا انتباہ
بنگلور، 15 مئی (حقیقت ٹائمز)
شہر کے ہیگڑے نگر میں واقع "سامر انٹرنیشنل اسلامک اسکول" (جمیعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی – ممبئی) کو کرناٹک اسکول ایجوکیشن ایکٹ 1983 کی دفعہ 7[اے] 39 کے تحت اسکول کی منظوری منسوخ کیے جانے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اسکول کو ایک حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے سات دن کے اندر مکمل دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت دی ہے، بصورتِ دیگر اسکول کی منظوری اور رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کی سفارش اعلیٰ حکام سے کی جائے گی۔اسکول پر الزام ہے کہ وہ قانونی دائرے سے باہر کام کر رہا ہے اور محکمہ کو گمراہ کر رہا ہے۔ اسکول کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں، جن کی جانچ کے بعد حتمی نوٹس جاری کیا گیا۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ اسکول نے مختلف مراحل پر متضاد دستاویزات جمع کروائے اور والدین و طلباء کو غلط معلومات فراہم کیں۔نوٹس کے مطابق اسکول نے پہلی سے دسویں جماعت تک کے طلباء کی رجسٹریشن تو کرائی، لیکن اسکول اور انتظامیہ کے نام مختلف دستاویزات میں الگ الگ درج کیے گئے ہیں۔ اسکول کی زمین و جائیداد سے متعلق بنیادی کاغذات بھی محکمہ کو اب تک فراہم نہیں کیے گئے۔محکمہ تعلیم نے اسکول کی انتظامیہ پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا طرزِ عمل مشتبہ ہے، اور ادارے کی سرگرمیاں والدین اور بچوں کو دھوکہ دینے کے مترادف ہیں۔اس پس منظر میں، اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، بنگلور ساؤتھ ڈسٹرکٹ کی طرف سے جاری نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر سات دن کے اندر اسکول تحریری وضاحت اور قابلِ قبول ثبوت کے ساتھ جواب داخل نہیں کرتا تو اسکول کی منظوری اور رجسٹریشن منسوخ کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔
TAUZ UL IMAM MD NABI
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment