CM Orders Probe into Mangalore Rowdy-Sheeter Murder منگلور قتل کیس: اے ڈی جی پی کو موقع پر تحقیقات کا حکم
byAdministrator-0
بی جے پی اور آر ایس ایس کو سماجی انصاف پر یقین نہیں۔ سدارامیا
منگلور قتل معاملے کی مکمل جانچ کا اعلان، مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا وعدہ
نجی شعبے میں بھی ریزرویشن نافذ کرنے کی حمایت
بنگلور، 2 مئی (حقیقت ٹائمز)
وزیراعلیٰ سدارامیا نے آج بی جے پی اور آر ایس ایس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہ سماجی انصاف پر یقین ہے اور نہ ہی اس کے لیے کوئی عزم۔ وہ آج منڈیا ضلع کے شری رنگا پٹنہ تعلقہ میں توبنیکیرے ہیلی پیڈ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آر ایس ایس 1925 میں قائم ہوئی تھی اور 2025 میں اس کے 100 سال مکمل ہونے والے ہیں۔ لیکن اس نے آج تک دلتوں اور شُودر طبقات کے لیے ریزرویشن کی حمایت نہیں کی۔ اگر آپ اس کی 100 سالہ تاریخ پر نظر ڈالیں تو وہ ہمیشہ سماجی انصاف کی مخالفت میں ہی رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ "نالوڈی کرشن راج وڈیار کے دور سے لے کر آج تک، بی جے پی اور آر ایس ایس نے ہر اس پالیسی کی مخالفت کی ہے جو پسماندہ طبقات کے حق میں ہو۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ راہل گاندھی گزشتہ دو برسوں سے مسلسل ذات پر مبنی مردم شماری کی حمایت میں آواز بلند کر رہے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ اسے کانگریس کے منشور میں بھی شامل کیا گیا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر و اے آئی سی سی صدر ملیکارجن کھرگے نے بھی اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا۔اب مرکزی حکومت نے ذات پر مبنی مردم شماری کرانے پر آمادگی ظاہر کی ہے، لیکن وقت کا تعین نہیں کیا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر مردم شماری کی تاریخ طے کی جائے اور ساتھ ہی ساتھ آئین میں ترمیم کر کے ریزرویشن کی زیادہ سے زیادہ حد 50 فیصد سے بڑھائی جائے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ریزرویشن کی حد 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہو سکتی، لیکن ہمیں آبادی کے تناسب سے ریزرویشن دینا ہوگا۔سدارامیا نے کہا کہ سماجی، تعلیمی اور معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن نہایت ضروری اور ناگزیر ہے۔ اگر ہم ایک مساوی معاشرہ چاہتے ہیں تو تمام طبقات کو سماجی اور معاشی اعتبار سے مضبوط بنانا ہوگا۔ اسی صورت میں ذات پات کے نظام کو ختم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نجی شعبے میں بھی ریزرویشن نافذ کیا جائے اور وزیر اعظم پر زور دیا جائے کہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کیے جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کی تاریخ طے کی جائے اور جسٹس روہنی کمیشن کی سفارشات پر فوری عملدرآمد ہو۔
منگلور میں غنڈہ فہرست میں شامل مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے سُہاس شیٹی کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس کے مطابق مقتول راؤڈی شیٹر تھا۔ میں نے اے ڈی جی پی (امن و قانون) سے بات کی ہے اور انہیں موقع پر جا کر مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ قاتل چاہے جو بھی ہو، اسے قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے اور کارروائی کی جائے۔ انسانی جان سب سے قیمتی ہے۔سُہاس شیٹی کے قتل کے بعد بی جے پی لیڈروں کے جائے واردات پر پہنچنے کے معاملے پر سوال کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا، بی جے پی ایسے معاملات کو ہمیشہ سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ لیکن ایک ہفتے سے پہلگام واقعے پر خاموش ہے، جہاں دہشت گرد حملے میں 26 افراد مارے گئے۔اور سوال کیا کہ کیا وزیر اعظم نے وہاں جا کر تعزیت کی؟انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ پہلگام واقعہ سکیورٹی کی ناکامی نہیں تو اور کیا ہے؟ وہاں پولیس اور حفاظتی اہلکاروں کی عدم موجودگی باعثِ تشویش ہے۔ سینکڑوں سیاح وہاں آتے ہیں، پھر سکیورٹی اہلکار کیوں نہیں تھے؟اسمبلی اسپیکر یو ٹی قادر کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ مجھے بھی کئی مرتبہ دھمکی آمیز کالیں موصول ہوئی ہیں۔ میں نے پولیس کو مطلع کیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ ملزمان کی شناخت کر کے کارروائی کی جائے۔
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment