CM: State Following Centre’s Instructions ریاست میں مرکز کی ہدایات پر عمل
byAdministrator-0
دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کے بعد ریاست میں چوکسی
مرکزی حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل۔ سدارامیا
منڈیا، 8 مئی (حقیقت ٹائمز)
پاکستان میں چھپے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستان کی جانب سے کی گئی کارروائی کے پس منظر میں کرناٹک میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کی تمام ہدایات پر ریاست بھر میں عمل درآمد کیا جا رہا ہے، اور حساس مقامات پر احتیاطی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں سیکیورٹی اہلکاروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور خاص طور پر آبی ذخائر جیسے اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹا جا سکے.سدارامیا نے منڈیا ضلع کے مَدّور علاقے میں واقع گجّلگیرے ہیلی پیڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطرے کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سطح پر ہوشیاری برتی جا رہی ہے، اور ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے کسی بھی ممکنہ واقعہ کا بروقت مقابلہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی محکمۂ مزراعی سے بات چیت کے بعد تمام مندروں میں خصوصی پوجا اور عبادات کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ ریاست میں امن و سکون برقرار رکھا جا سکے۔میڈیا کے ایک سوال پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بی جے پی کے اس الزام کو مسترد کیا کہ ریاستی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو ملک بدر نہیں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرناٹک میں موجود تقریباً تمام پاکستانی شہریوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے، جبکہ میسور میں رہنے والے چند افراد نے عدالت سے رجوع کیا ہے، جس کے باعث وہ عدالتی احکامات کے تحت فی الحال موجود ہیں۔ ان کے علاوہ تقریباً سبھی پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اعتراف کیا کہ انہیں فی الحال یہ معلومات دستیاب نہیں ہیں کہ کتنے افراد اب بھی ریاست میں موجود ہیں، لیکن اکثریت کو ریاست سے نکال دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ وہ منڈیا ضلع میں مختلف سرکاری اور نجی پروگراموں میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment