Digital Records Drive Under Bhoosuraksha Mission to Speed Up بھوسرکشا منصوبہ کے تحت ڈیجیٹل ریکارڈ جلد مکمل کیے جائیں گے

 ریونیو دیہاتوں کی تشکیل کے لیے 30 جون آخری تاریخ ۔ کرشنا بائرے گوڑا

مردم شماری سے قبل عمل مکمل نہ ہونے پر دو سال کی تاخیر کا اندیشہ

چترادرگہ، 12 مئی (حقیقت ٹائمز)

ریاستی وزیر مالگزاری کرشنا بائرے گوڑا نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں زیر التواء ریونیو دیہاتوں کی تشکیل سے متعلق آخری نوٹیفکیشن 30 جون سے قبل جاری کیا جانا ضروری ہے، کیونکہ مرکزی حکومت کی مردم شماری کی کارروائی شروع ہونے کے بعد نئے ریونیو یونٹس کی تشکیل پر پابندی عائد ہو جائے گی۔چتردرگہ کے ضلع دفتر میں محکمہ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کئی برسوں سے زیر التواء دیہاتوں اور ہٹی و تانڈا علاقوں کو ریونیو دیہات کے طور پر تسلیم کر کے جلد از جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ ضلع میں 316 دیہاتوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے 296 کا ابتدائی اور 206 کا حتمی نوٹیفکیشن ہو چکا ہے، جبکہ 61 دیہاتوں کا نوٹیفکیشن باقی ہے۔ضلع ڈپٹی کمشنر ٹی. وینکٹیش نے بتایا کہ محکمہ پنچایت کی فہرست میں رہائشی علاقوں کی تعداد ریونیو دیہاتوں سے زیادہ ہے، جس کی وجہ سے کئی غیر دستاویزی بستیاں موجود ہیں۔ ان بستیوں کو بھی نوٹیفائی کر کے قانونی حیثیت دی جانی چاہیے تاکہ وہ مستحقین سرکاری سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔جس پر وزیر موصوف نے کہا کہ ایسے غیر مجاز مکانات اور پلاٹس کو بھی "بی-کھاتہ" جاری کرنے کا عمل شروع ہونے والا ہے جیسا کہ شہری علاقوں میں کیا جا رہا ہے۔ حکومت اس عمل کے ذریعہ عوام کی زندگی میں استحکام لانا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری سے قبل تمام بقیہ ریونیو دیہاتوں کی تشکیل مکمل کرنا ناگزیر ہے، ورنہ دو سال تک نئی نوٹیفکیشنز پر پابندی عائد ہو سکتی ہے۔ اگر کسی جگہ ایک کلومیٹر کے دائرے میں 10 سے زائد مکانات موجود ہوں، تو وہاں ذیلی گرام کا قیام ممکن ہے۔ضلع میں اب تک 6393 خاندانوں کے ملکیتی دستاویزات کی منظوری دی جا چکی ہے، جن میں سے 4305 ڈیڈز پر تحصیلداروں نے دستخط کیے ہیں اور 2888 مستحقین کے رجسٹریشن ہوچکے ہیں۔ 2403 افراد کے لیے ای-سوتھو نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے ریونیو ریکارڈز کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے جاری "بھومی سرکشا" منصوبہ کے تحت ضلع کے چلکیرے، ہریور اور ہوللکرے تعلقہ جات نے اچھی کارکردگی کی ستائش کی اور ہدایت دی کہ باقی تعلقہ جات بھی تیزی سے کام مکمل کریں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر 20 مئی کو ہوسپیٹ، ضلع وجے نگر میں ایک بڑا عوامی پروگرام منعقد ہوگا، جس میں ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کو حقوقی دستاویزات دی جائیں گی۔ یہ تقریب صرف جشن نہیں بلکہ عوام کو ہمارے کارنامے پیش کرنے کا ذریعہ ہوگی۔وزیراعلیٰ، نائب وزیراعلیٰ ،ریاستی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ ضلع چترادرگہ سے بھی مستحقین کے ساتھ ان کے خاندان کے ایک رکن کو شرکت کے لیے لایا جائے گا، جس کے لیے نگران افسران مقرر کیے گئے ہیں۔اجلاس میں ریاستی وزیر ڈی. سدھاکر، چترادرگہ ڈیو لپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین تاج پیر، ضلع کمشنر ٹی. وینکٹیش، دیگر افسران اور تحصیلدار شریک ہوئے۔

Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments