Green Push: Carbon Credit Project to Start in Kalaburagi دیہی ترقی اور ماحولیات کے لیے کاربن ماڈل کا تجربہ

کلبرگی میں ماحولیاتی توازن کے لیے کاربن کریڈٹ منصوبہ: پریانک کھرگے

نریگا اسکیم کے ذریعے شجرکاری و بایو انرجی کی حوصلہ افزائی کا اعلان

بنگلور ۔3 مئی (حقیقت ٹائمز)

ریاست کرناٹک کے دیہی ترقیات و پنچایت راج اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر پریانک کھرگے نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں بڑے پیمانے پر ختم ہوتی جا رہی جنگلاتی فضا کو دوبارہ قائم کرنے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرکے اس سے معاشی فوائد حاصل کرنے کے لیے نریگا اسکیم کے تحت ایک نئی اختراعی کوشش کی جا رہی ہے۔یہ بیان وزیر موصوف نے کلبرگی ضلع میں شجرکاری اور بایو انرجی منصوبوں کو ملا کر کاربن کریڈٹ تیار کرنے کے لیے ایک تجرباتی اسکیم کی تیاری پر وکاس سودھا میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران دیا۔ اجلاس میں محکمہ دیہی ترقیات اور بایو انرجی بورڈ کے افسران و مشیران شریک تھے۔ پریانک کھرگے نے کہا کہ ہم نے یہ بھی جائزہ لیا ہے کہ بایو چار اور بایو گیس کی پیداوار کے ذریعے کس طرح بایو انرجی بورڈ ماحول دوست توانائی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کاربن کریڈٹس حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مہینوں میں ہمارا مقصد شجرکاری اور صاف توانائی کے منصوبوں کو یکجا کرتے ہوئے کاربن اکانومی سے دوگنا فائدہ حاصل کرنا اور اس کا ثمرہ دیہی طبقات تک پہنچانا ہے۔ یہ تجرباتی منصوبہ پائیداری اور دیہی ترقی کو یکجا کرنے کی ایک قابلِ تقلید مثال ثابت ہو سکتا ہے۔اس اجلاس میں دیہی ترقیات و پنچایت راج کے ایڈیشنل چیف سکریٹری انجم پرویز اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments