Karnataka Set to Become India’s Green Energy Powerhouse کرناٹک میں قابل تجدید توانائی کے فروغ کی نئی شروعات

کرناٹک، ہندوستان کا نیا گرین انرجی پاور ہاؤس بننے کی راہ پر

بنگلورو، 11 مئی (حقیقت ٹائمز)

قومی قدرتی گیس کمپنی جی اے آئی ایل گیل (انڈیا) لمیٹڈ اور حکومتِ کرناٹک کے درمیان ایک اہم معاہدے پر دستخط ہوئے جس کا مقصد ریاست میں 1 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی کی پیداواری صلاحیت قائم کرنا ہے۔ اس منصوبے پر تقریباً 5,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جو ریاست کو گرین انرجی کے شعبے میں نمایاں مقام عطا کرے گا۔یہ معاہدہ ریاستی وزیر برائے بڑی و درمیانی صنعتیں اور بنیادی ڈھانچہ ایم بی پاٹل، وزیر توانائی کے جے جارج، اور کرناٹک رینیویبل انرجی ڈیولپمنٹ لمیٹڈ کے چیئرمین ٹی ڈی راجے گوڑا کی موجودگی میں طے پایا۔ ریاست کی جانب سے ڈاکٹر سیلو کمار ایس اور گیل کی طرف سے پریویش چغ سنگھ نے معاہدے پر دستخط کیے۔وزیر ایم بی پاٹل نے معاہدے کو ریاست کی معاشی ترقی اور ماحول دوست پالیسیوں کے لیے سنگِ میل قرار دیا اور کہا کہ"یہ معاہدہ کرناٹک کو صاف اور پائیدار توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے ملک کی اولین ریاست کے طور پر مستحکم کرے گا۔"انہوں نے مزید کہا کہ زمین کے حصول کے لیے کسانوں سے لیز پر یا کے آئی اے ڈی بی کے ذریعے زمین مہیا کی جائے گی، جب کہ حکومت تمام مطلوبہ منظوریوں اور سہولتوں کو ترجیحی بنیاد پر فراہم کرے گی۔معاہدے کے تحت گیل کو گراؤنڈ ماونٹڈ سولار، روف ٹاپ سولار، فلوٹنگ سولار ، ہوا سے توانائی، اور توانائی ذخیرہ کرنے کے حل جیسے جدید منصوبے شروع کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔وزیر توانائی کے جے جارج نے کہا کہ یہ شراکت داری نہ صرف ریاست کو "گرین انرجی ہب" بنانے میں معاون ثابت ہوگی بلکہ روزگار کے مواقع اور بنیادی ڈھانچے کو بھی فروغ دے گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاہدہ جی آئی اے ایل (گیل) اور ریاستی حکومت کے درمیان طویل مدتی اشتراک کا آغاز ہے، جو کرناٹک کی معیشت اور ماحولیاتی اہداف کے لیے مثبت ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاوگڑا سولار پارک پہلے ہی سالانہ 2,050 میگاواٹ توانائی پیدا کر رہا ہے اور مقامی کسان 10,000 ایکڑ اضافی زمین دینے کے لیے آمادہ ہیں۔اس موقع پرکمشنر برائے صنعت گنجن کرشنا ،سی ای او برائے کے آئی اے ڈی بی ڈاکٹر مہیش ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے گیل سمت کشور، اور منیجنگ ڈائرکٹر برائے کے آر ای ڈی ایل کے پی رودراپّیا بھی موجود تھے۔

Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments