KSRTC Driver Suspended for Offering Namaz in Busدورانِ ڈیوٹی بس میں نماز، ڈرائیور معطل
byAdministrator-0
بس روک کر نماز پڑھنے والے ڈرائیور کو کے ایس آر ٹی سی نے معطل کر دیا
ہبلی/ہاویری یکم مئی (حقیقت ٹائمز)
کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ایک ڈرائیور کو دورانِ ڈیوٹی بس روک کر نماز ادا کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد یہ کارروائی عمل میں آئی۔یہ واقعہ 29 اپریل کو ہاویری کی طرف جانے والی ایک بس میں پیش آیا، جہاں کے ایس آر ٹی سی کے ڈرائیور نے بس روک کر مسافروں کے درمیان نماز ادا کی۔ اس منظر کو ایک مسافر نے اپنے موبائل فون میں قید کر کے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔ویڈیو منظر عام پر آتے ہی، کرناٹک کے وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شمال مغربی کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (این ڈبلیو کے آر ٹی سی) کی منیجنگ ڈائریکٹر پریانگ ایم کو فوری جانچ کے احکامات دیے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اگر ڈرائیور قصوروار پایا جائے تو اس کے خلاف محکماجاتی کارروائی کی جائے اور آئندہ اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔حکومت کے احکامات کے بعد ہاویری ڈپو سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور اے آر مُلّا کو ابتدائی جانچ کے بعد معطل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے ہانگل سے وشالگاڑ جانے والی بس کو راستے میں روک کر مسافروں کے درمیان بیٹھ کر نماز ادا کی، جو سروس قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ضلع ڈویژنل کنٹرول آفیسر وجے کمار کی جانب سے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سیکیورٹی ونگ کو جانچ سونپی گئی تھی۔ جانچ رپورٹ کی بنیاد پر ڈرائیور کی معطلی کا حکم جاری کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہر شہری کو مذہبی آزادی حاصل ہے، لیکن عوامی خدمات انجام دیتے وقت سرکاری ملازمین پر لازم ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کی پابندی کریں اور دورانِ ڈیوٹی کسی قسم کی مذہبی سرگرمی سے گریز کریں، تاکہ خدمات میں خلل نہ آئے۔
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment