K’taka to File FIR Against BJP Minister for Insulting Colonel Sophia کرنل صوفیہ کے خلاف بیان پر کرناٹک میں ایف آئی آر درج کرنے کی تیاری

کرنل صوفیہ قریشی پر مدھیہ پردیش کے بی جے پی وزیر کا توہین آمیز بیان 

کرناٹک میں ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات

بنگلور، 15 مئی (حقیقت ٹائمز)

کرنل صوفیہ قریشی کے حوالے سے متنازعہ بیان دینے والے مدھیہ پردیش کے بی جے پی وزیر وِجئے شاہ کے خلاف کرناٹک میں بھی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ یہ اعلان وزیر داخلہ ڈاکٹر جی. پرمیشور نے کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کرنل صوفیہ قریشی، جو کہ بیلگاوی کی بہو ہیں، کے خلاف دیے گئے وزیر کے بیانات ناقابل قبول اور قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی اس خصوص میں بلگاوی کے ایس پی کو ہدایت دی گئی ہے اور مرکزی حکومت کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا جائے گا تاکہ مناسب کارروائی کی جا سکے۔ ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کہ یہ بیان صرف کرنل قریشی کی توہین نہیں بلکہ پورے ملک کی توہین ہے، اور ایسی ذہنیت کسی میں نہیں ہونے چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے کرناٹک کو مرکزی حکومت سے ملنے والے فنڈز کی فراہمی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ اگرچہ کئی مواقع پر رکاوٹیں آئیں، تاہم ریاستی حکومت کی طرف سے فنڈز کے اجراء کے لیے سخت کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے میٹنگ کی ہے اور ریاست کے اراکین پارلیمنٹ کو مرکزی حکومت پر زور ڈالنے کی گزارش کی ہے تاکہ رقم جاری کی جا سکے۔پرمیشور نے بتایا کہ 20 مئی کو وجے نگر ضلع کے ہوسپیٹ میں ایک بڑا اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں محکمہ مالگزاری کی جانب سے 50 ہزار سے زائد لوگوں کو حق ملکیت کے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ ایک سرکاری پروگرام ہے جس میں لوک سبھا اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی، راجیہ سبھا اپوزیشن لیڈر اور اے آئی سی سی صدر مالیکارجن کھرگے اور سُرجیوالا بھی شرکت کریں گے۔

Author

TAUZ UL IMAM MD NABI

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments