Major Kannada Work to Enter Persian Literary World Tomorrow وزیراعلیٰ سدارامیا کل چارو وسنتا کے فارسی ترجمے کا اجرا کریں گے

چارو وسنتا کے فارسی ترجمہ کا اجراء آج

ناڈوجا کملا ہمپنا کی ادبی خدمات کو خراج

بنگلورو، 4 مئی (حقیقت ٹائمز)

کملا ہمپنا ساہتیہ ویدیکے اور کرناٹک چترکلا پریشد کے اشتراک سے کل بروز پیر بنگلورو میں ایک اہم ادبی تقریب منعقد ہونے والی ہے، جس میں معروف کنڑا ادیبہ ناڈوجا کملا ہمپنا کی تصنیف "چارو وسنتا" کے فارسی ترجمے کی رسمِ اجراء عمل میں آئیگی۔ فارسی ترجمہ معروف اسکالر اور مترجم پروفیسر سید افضل حسین نے کیا ہے۔تصنیف کا اجراء وزیر اعلیٰ سدارامیا کریں گے، جبکہ صدارت راشٹرا کوی کویمپو پرتشٹھان و کرناٹک چترکلا پریشد کے صدر ڈاکٹر بی ایل شنکر کریں گے ۔ فارسی ترجمہ کو بین الاقوامی سطح پر کنڑا ادب کو نئی شناخت دینے کی ایک اہم کوشش قرار دیاجارہاہے۔بطور مہمانان خصوصی ممتاز اردو قلمکار ،مترجم و دانشور ڈاکٹر ماہر منصور ، کنڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے صدر ڈاکٹر پروشوتم بلیملے  ، کرناٹک ساہتیہ اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر کے ایل مکندراج ، اور دیگر شرکت کریں گے۔یہ تقریب کل 5 مئی کو صبح 11:30 بجے، کرناٹک چترکلا پریشد، کمارکرپا روڈ، بنگلورو میں منعقد ہوگی۔ منتظمین راج شری ،آرتی اور دیگر نے ادب نواز احباب سے شرکت کی گزارش کی ہے۔

Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments