Mohibban-e-Urdu Honours Writers Awarded by Karnataka Urdu Academy محبانِ اردو گلبرگہ کی جانب سے اعزاز یافتگان کی تہنیت
byAdministrator-0
محبانِ اردو گلبرگہ کے زیر اہتمام کرناٹک
اردو اکادمی کے اعزاز یافتگان کی تہنیت
گلبرگہ، 11 مئی ( حقیقت ٹائمز)
ڈاکٹر انیس صدیقی، معتمد محبانِ اردو کی اطلاع کے مطابق، کرناٹک اردو اکادمی، بنگلور کی جانب سے اعزازات و انعامات سے سرفراز کیے گئے گلبرگہ کے اصحابِ قلم کی خدمت میں تہنیت پیش کرنے کے لیے محبانِ اردو گلبرگہ کے زیر اہتمام ایک تہنیتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔واضح رہے کہ کرناٹک اردو اکادمی نے ڈاکٹر اکرم نقاش کو مجموعی اردو خدمات کے اعتراف میں، جبکہ نورالدین نور غوری اور پروفیسر محمد عبدالحمید اکبر کو خصوصی اعزاز سے نوازا۔ اسی طرح ڈاکٹر خالدہ بیگم، ڈاکٹر وحید انجم، واجد اختر صدیقی اور ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی کی تصانیف کو اکادمی کی جانب سے انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین، صدر محبانِ اردو کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس میں اعزاز یافتگان کی شال پوشی، گل پوشی کی گئی اور یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔اجلاس کا آغاز انجینئر عارف مرزا کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ ڈاکٹر انیس صدیقی نے خیرمقدمی کلمات میں محبانِ اردو کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے خیرمقدم کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین، خواجہ پاشاہ انعام دار، اور انجینئر عارف مرزا نے اعزاز یافتگان کو مبارکباد پیش کی اور تحائف سے نوازا۔ڈاکٹر اکرم نقاش، ڈاکٹر نورالدین نور غوری، پروفیسر محمد عبدالحمید اکبر اور واجد اختر صدیقی نے اپنے اظہارِ خیال میں تہنیتی اجلاس کے انعقاد پر محبانِ اردو کا شکریہ ادا کیا اور اردو زبان و ادب کی ترویج میں اس طرح کے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین نے اعزاز یافتگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزازات اہلِ گلبرگہ کے لیے باعثِ افتخار ہیں۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد افتخار الدین اختر نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ انجینئر عارف مرزا کے اظہارِ تشکر پر یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment