Sonu Nigam Makes U-Turn, Says Sorry to Karnataka کنسرٹ تنازعہ کے بعد سونو نگم کی وضاحت اور معافی
byAdministrator-0
سونو نگم نے توہین، دھمکی اورمعافی سب کچھ بیان کرکے فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا
بنگلورو، 5 مئی (حقیقت ٹائمز)
مشہور گلوکار سونو نگم نے حالیہ بنگلورو کنسرٹ کے دوران اپنی مبینہ متنازعہ گفتگو پر عوامی معذرت پیش کی ہے۔ انسٹاگرام پر جاری ایک نئے بیان میں سونو نگم نے لکھا"معاف کیجیے کرناٹک! میری محبت آپ کے لیے میری انا سے کہیں بڑی ہے۔ آپ کو ہمیشہ چاہتا رہوں گا۔"یہ معذرت اس وقت سامنے آئی ہے جب 25 اپریل کو ایسٹ پوائنٹ کالج، بنگلورو میں ایک کنسرٹ کے دوران مبینہ طور پر کنڑ گانے کی فرمائش کو رد کرتے ہوئے انہوں نے پہلگام دہشت گرد حملے کا حوالہ دیا تھا، جس پر مقامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا اور 3 مئی کو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔سونو نگم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ کنڑ زبان، موسیقی، اور فنکاروں کا دل سے احترام کرتے ہیں اور کنسرٹس میں اکثر کنڑ گانوں کو ایک گھنٹے سے زائد وقت دیتے ہیں۔تاہم، انہوں نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ کنسرٹ میں ایک مداح نے انہیں اسٹیج پر سب کے سامنے "ذلیل" کیا اور ایک نوجوان (جو ان کے بیٹے کے ہم عمر تھا) نے انہیں دھمکایا۔انہوں نے کہا کہ"میں کوئی نو عمر لڑکا نہیں ہوں جو ہر کسی کی توہین برداشت کر لوں۔ میں 51 سال کا ہوں، زندگی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہوں، اور کسی نوجوان کی کھلے عام دھمکی کو سنجیدگی سے لینے کا حق رکھتا ہوں — وہ بھی کنڑ زبان کے نام پر، جو میرے لیے پیشہ ورانہ طور پر دوسری اہم زبان ہے۔"سونو نگم نے اپنے بیان مزید کہا ہے کہ "میں کرناٹک کے معقول اور سمجھدار عوام پر چھوڑتا ہوں کہ وہ فیصلہ کریں کہ کس کی غلطی تھی۔ میں آپ کا فیصلہ عزت کے ساتھ قبول کروں گا اور ریاستی قانون و پولیس پر مکمل بھروسہ رکھتا ہوں۔"
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment