SSLC 2025: Alarming Dip in Muslim Boys' Performance اردو میڈیم طلبہ میں کامیابی کی شرح سب سے کم
byAdministrator-0
مسلم طلبہ کی کارکردگی میں تشویشناک حد تک کمی
کرناٹک ایس ایس ایل سی نتائج میں لڑکیاں 15.3 فیصد سبقت کے ساتھ بازی لے گئیں، دکشن کنڑا اول
صد فیصد مارکس لینے والوں میں سرکاری اردو اسکول کی طالبہ سمیت تین مسلمان شامل
بنگلورو، 2 مئی (حقیقت ٹائمز)
کرناٹک اسکول ایگزامنیشن اینڈ اسسمنٹ بورڈ نے جمعہ کے روز سال 2025 کے دسویں جماعت (SSLC) کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ اس سال ریاست بھر میں کل 7,90,890 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 5,23,075 کامیاب قرار پائے۔ مجموعی کامیابی کی شرح 66.14 فیصد رہی۔اس مرتبہ صد فیصد مارکس حاصل کرنے والے 22 طلبہ میں سرکاری اردو اسکول کی طالبہ سمیت تین مسلمان شامل ہیں۔جن میں کاروار ضلع سرسی کی سرکاری اردو اسکول کی طالبہ شگفتہ انجم بنت منظر الاسلام و ساحرہ بانو ،ٹمکور کی چیتنا ویامندر اسکول کے محمد ایم عادل، ابن محمد منصور عادل و افروز جہاں ،اور وجے پور کی آکسفورڈ انگلش اسکول کے عقیل احمد نداف ابن نصیر علی پنجار و شہنازہ بیگم اولیکر شامل ہیں۔مجموعی طور پر2B زمرہ میں آنے والے مسلم بچوں کی کامیابی کا اوسط تشویشناک حد ک کم ہے، مسلم بچے ہی سب سے کم اوسط یعنی 57.27 فیصد کامیاب ہوئے ہیں۔جبکہ ان میں 66.36 فیصد لڑکیاں ہیں تو صرف 46.95 فیصد لڑکے ہیں۔اسی طرح اردو میڈیم طلبہ کی حالت بھی اطمینان بخش نہیں ہے ، اردو میڈیم کے صرف 46.46 فیصد طلبہ ہی کامیاب ہوپائے ہیں۔جبکہ تمل میڈیم کے طلبہ کی کامیابی کا اوسط صرف 37.88 فیصد رہا ہے۔جو اردو سے کم ہے۔ انگریزی میڈیم کے سب سے زیادہ یعنی 78.38 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ مجموعی طور پر یہ نتائج مسلمانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، بنیادی تعلیم میں ہی ہمارے بچوں کی کارکردگی ایسی رہی تو مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ لاحق ہے ۔
تاہم ان امتحانات میں لڑکیوں نے ایک بار پھر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لڑکوں پر 15.3 فیصد کی برتری حاصل کی۔ اس سال لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 74 فیصد رہی، جب کہ لڑکوں کی صرف 58.07 فیصد۔ نمایاں بات یہ رہی کہ کامیاب طلبہ میں سے 10.53 فیصد نے 90 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کیے۔ضلع دکشن کنڑا نے 91.12 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ سب سے آگے مقام حاصل کیا، جبکہ اُڈپی نے 89.96 فیصد کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔اس سال 22 طلبہ نے 625 میں سے 625 نمبرات حاصل کرتے ہوئے ریاست کے ٹاپر ہونے کا اعزاز پایا۔ ان ممتاز طلبہ میں عقیل احمد نداف، شگفتہ انجم، محمد مستور عادل، سی بھاونا، رنجیتا اے سی، یوکْتھا ایس، اتساو پٹیل اور دیگر شامل ہیں۔ان طلبہ نے نہ صرف ریاست بھر میں علمی برتری حاصل کی بلکہ مستقل مزاجی اور محنت کی مثال قائم کی۔
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment