تیرووتھ میموائرز کا افتتاح
کاسرگوڈ کی ممتاز شخصیت عبدالقدیر تیرووتھ کے طویل اور یادگار سفرِ حیات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے حال ہی میں "تیرووتھ میموائرز" کے نام سے اُن کے ذاتی میوزیم کا افتتاح عمل میں آیا۔ یہ میوزیم ان کے گھر "تیرووتھ ہیریٹیج، ودیا نگر، کاسرگوڈ" میں واقع ہے، جہاں ان کی زندگی کے مختلف شعبوں — کاروبار، فلم، اشاعت، کھیل، سیاحت اور خدمتِ خلق — سے متعلق نایاب اشیاء اور یادگاریں محفوظ کی گئی ہیں۔
اس موقع پر معروف صنعت کار یوسف علی ایم اے (لولو گروپس)نے عبدالقدیر تیرووتھ کی دیرینہ رفاقت کا ذکر کرتے ہوئے ان کے کردار کو ایک مثالی ورثہ قرار دیا۔ تقریب میں فضاء گروپ بنگلور کے بی ایم فاروق نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی زندگی کو "ایک جیتی جاگتی تحریک" قرار دیا۔افتتاحی تقریب میں عبدالقدیر تیرووتھ کے دیرینہ رفقاء، مداحین، معزز شہریوں، اہلِ علم و ادب، سیاستدانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔شرکاء میں اُن کے قریبی ساتھیوں میں سید امجد علی، عبدالرشید تھنجور، نصیرالدین کاسرگوڈ، خرم صدیقی، عبدالسلام کولم، اور عبدالحکیم منگلور سمیت دیگر ممتاز شخصیات شامل تھیں۔
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment