‘Tiranga Yatra’ Held in Support of Army’s Operation Sindoor پَہلگام حملے کے خلاف ترنگا یاترا، فوج کو عوامی حمایت
byAdministrator-0
بنگلور میں ترنگا یاترا
پَہلگام حملے کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت
بنگلور، 9 مئی (حقیقت ٹائمز)
پَہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے خلاف "آپریشن سندھور" کے تحت ہندوستانی فوج کی کارروائی کی حمایت میں آج وزیراعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں "ترنگا یاترا" کا انعقاد کیا گیا۔یہ یاترا کے آر سرکل سے مِنسک اسکوائر تک نکالی گئی، جس میں وزراء ایچ کے پاٹل، ڈاکٹر جی. پرمیشور، کے ایچ منی اپا، مہادیوپا، دنیش گنڈو راؤ، پریانک کھرگے، ڈاکٹر ایم سی سدھاکر، بوس راجو، کرشنا بائرے گوڑا، کے پی سی سی کے نائب صدر جی سی چندرشیکھر، قانون ساز کونسل کے چیف وِپ سلیم احمد، رکن اسمبلی رضوان ارشد، یوتھ کانگریس کے صدر ایچ ایس منجوناتھ، اور ویمن کانگریس کی صدر سومیّا ریڈی سمیت کئی رہنما شریک ہوئے۔اس یاترا میں سرکاری و نجی اداروں کے افسران، ملازمین، مختلف تنظیموں کے نمائندے اور ہزاروں طلبہ نے حصہ لے کر حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔
Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment