Urdu Academy Selects 18 Manuscripts from Gulbarga اردو اکادمی کی اشاعت اسکیم میں گلبرگہ نمایاں

  اردو اکادمی کی جانب سےگلبرگہ کے 18 مسودات اشاعت کے لیے منظور

 گلبرگہ: 14/ مئی (راست)

 ڈاکٹر انیس صدیقی، رکن کرناٹک اردو اکادمی بنگلور، نے اپنے صحافتی بیان میں اکادمی کے جاری کردہ اعلامیے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اکادمی نے کرناٹک کے اہل قلم کی شعری و نثری تصانیف کی اشاعت کے لیے مسودات طلب کیے تھے۔ موصولہ مسودات میں سے باسٹھ (62) مسودات اشاعت کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔ اکادمی نہ صرف ان مسودات کی اشاعت کا انتظام کرے گی بلکہ مصنفین کو بطور اعزازیہ دس ہزار روپے اور کتاب کی سو (100) کاپیاں بھی پیش کی جائیں گی۔ ڈاکٹر انیس صدیقی نے اس بات پر بھی مسرت کا اظہار کیا ہے کہ منظور شدہ 62 مسودات میں سے 18 مسودات گلبرگہ کے اصحابِ قلم کے ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے: افسر نسرین انصاری - گل ہائے گلبرگہ، ڈاکٹر غضنفر اقبال - باتیں تو ہوں، ڈاکٹر اکرم نقاش - دیار نثر میں، ڈاکٹر کوثر فاطمہ - شعاع افسانہ، نورالدین نور غوری - سخن کی پنہائیوں میں، ڈاکٹر چندا حسینی اکبر - گلبرگہ کے منتخب غزل گو شعرا، ڈاکٹر مکشف جہاں - کشت ویراں، چاند اکبر - چاند اکبر کے سات سوال، سید حسینی پیراں - نورالمشائخ حضرت سید شاہ خلیل اللہ حسینی، سراج وجیہہ - اعلیٰ صفات شخصیات، لبنیٰ ثمرین - خالد سعید: فن اور فنکار، ڈاکٹر عبدالباری - عکس جاوداں، منظور وقار - پڑھنا منع ہے، شاہین سرور انصاری - انمول موتی شمع فروزاں، محمد مبین الرحمان - باغ حیات، ڈاکٹر زرینہ شمستی - کرناٹک میں خاکہ نگاری، ڈاکٹر مشتاق احمد سہروردی - بات پھولوں کی، ڈاکٹر انجم فاطمہ - ادبی جہات۔ اس کے علاوہ، ضلع یادگیر کے تین قلمکاروں، مبین احمد زخم (یاد بہت آؤ گے)، برہان الدین احمد خادم اظہر (شریک سفر)، اور سید ساجد حیات (باتیں کرکٹ کی) کے مسودات بھی اشاعت کے لیے منظور کیے گئےہیں۔ 

Author

Arambh Suddi Kannada News True Newses And Stories Telecasting

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments