ریاستی اسمبلی کے اسپیکر یو ٹی قادر کو دستور کی دسویں ترمیم کے تحت اسمبلی اسپیکرز کے اختیارات اور قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے والی قومی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی ملک بھر کے چار اسپیکرز پر مشتمل ہے جس میں یو ٹی قادر کی نمائندگی بھی شامل ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوُم بِرلا نے اس کمیٹی کا قیام عمل میں لاتے ہوئے اس تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔کمیٹی کے صدر مہاراشٹر کے اسپیکر راہول نارویکر ہیں، جبکہ اڑیسہ کے اسپیکر سُرَم پادی، کرناٹک کے اسپیکر یو ٹی قادر اور ناگالینڈ کے اسپیکر شرنگائن لانگ کومر اس کے رکن ہیں۔اس کمیٹی کا مقصد ریاستی اسمبلیوں میں نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور پارلیمانی قواعد میں اصلاحات لانا ہے۔ قومی اسمبلیوں کے طریقہ کار میں کئی بہتریاں ضروری ہیں جن میں بے ادبی اور غیر پارلیمانی زبان کے استعمال کی روک تھام شامل ہے۔یو ٹی قادر نے بتایا کہ "مجھے یاد ہے کہ مجھے 18 ارکان اسمبلی کو چھ ماہ کے لیے معطل کرنا پڑا جو ایک مشکل دن تھا، لیکن جب اسمبلی کی شرافت کو نقصان پہنچتا ہے تو اسپیکر کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوتی ہے۔" انہوں نے کہا کہ کمیٹی اسمبلی کی حرمت اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے پارلیمانی ضوابط میں اصلاحات کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔
TAUZ UL IMAM MD NABI
Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.
Post a Comment