Waqf Law Dispute: Supreme Court Hearing Set for May 20 وقف قانون میں ترامیم، سپریم کورٹ 20 مئی کو سماعت کرے گی

 وقف قانون پر تنازع

 سپریم کورٹ 20 مئی کو سماعت کرے گی

نئی دہلی، 15 مئی (حقیقت ٹائمز) 

سپریم کورٹ نے آج اعلان کیا کہ وہ وقف (ترمیمی) قانون پر عمل درآمد کو عارضی طور پر روکنے سے متعلق درخواستوں پر 20 مئی کو سماعت کرے گی۔ تاہم عدالت نے واضح کیا کہ وہ وقف قانون 1995 کی دفعات پر روک لگانے سے متعلق کوئی درخواست فی الحال قبول نہیں کرے گی۔چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تین اہم نکات وقف بائے یوزر (یعنی استعمال کے ذریعے وقف کی شناخت)،غیر مسلم افراد کی وقف کونسل اور وقف بورڈز میں نامزدگی،اور حکومتی زمین کی وقف کے طور پر شناخت پر عبوری احکامات کی ضرورت پر غور کرے گی۔عدالت نے سینئر وکیل کپل سبل، جو مرکزی حکومت کی جانب سے حالیہ ترامیم کو چیلنج کرنے والوں کی وکالت کر رہے ہیں، اور سالیسٹر جنرل تشار مہتا، جو مرکز کی نمائندگی کر رہے ہیں، دونوں کو ہدایت دی کہ وہ پیر کی صبح تک تحریری نوٹس داخل کریں۔چیف جسٹس بی آر گوائی نے کہا کہ"ہم صرف عبوری ریلیف کی درخواستوں پر منگل کو غور کریں گے۔"سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بینچ کو یقین دلایا کہ مرکز کی جانب سے کسی بھی وقف کو ڈی نوٹیفائی کرنے یا غیر مسلم افراد کو وقف کونسل میں شامل کرنے کی کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، جب تک کہ عدالت حتمی فیصلہ نہ سنا دے۔یہ معاملہ حالیہ وقف ترمیمی قانون 2025 پر ملک بھر میں پیدا ہونے والے قانونی اور سماجی خدشات کے پس منظر میں سامنے آیا ہے، جس پر مختلف مسلم تنظیمیں اور ماہرین قانون نے سوالات اٹھائے ہیں۔

Author

TAUZ UL IMAM MD NABI

Experienced journalist focused on global news, trends, and untold stories — with a commitment to accuracy and impact.

0/Post a Comment/Comments